جمعرات 13 اگست 2026 - 19:45
شیخ ناظر مہدی محمدی بلا مقابلہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر منتخب

حوزہ/ جمیعت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ (JUIAK) کے انتخابات 2026 کے ریٹرننگ آفیسر نے کاغذاتِ نامزدگی، جانچ پڑتال اور دستبرداری کے عمل کی تکمیل کے بعد انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست باضابطہ طور پر جاری کر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمیعت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ (JUIAK) کے انتخابات 2026 کے ریٹرننگ آفیسر نے کاغذاتِ نامزدگی، جانچ پڑتال اور دستبرداری کے عمل کی تکمیل کے بعد انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست باضابطہ طور پر جاری کر دی ہے۔

شیخ ناظر مہدی محمدی بلا مقابلہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر منتخب

الیکشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی کو صدر، جبکہ حجت الاسلام سید محمد ضیاء الدین موسوی کو نائب صدر کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔

یہ اعلان نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال اور امیدواروں کی دستبرداری سمیت انتخابی عمل کے مقررہ مراحل کی تکمیل کے بعد کیا گیا۔

صدر اور نائب صدر کے عہدوں کے لیے دیگر امیدواروں کی دستبرداری کے بعد دونوں عہدوں پر صرف ایک ایک امیدوار باقی رہ گیا، جس کے نتیجے میں انہیں بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔

صدر کے عہدے کے لیے شیخ غلام علی کی جانب سے نامزدگی واپس لیے جانے کے بعد شیخ ناظر مہدی محمدی واحد امیدوار رہ گئے۔ اسی طرح نائب صدر کے عہدے کے لیے شیخ ابراہیم خلیلی اور شیخ محمد حسین انصاری کی دستبرداری کے بعد سید محمد ضیاء الدین واحد امیدوار رہ گئے اور انہیں بلا مقابلہ نائب صدر منتخب قرار دیا گیا۔

الیکشن اتھارٹی کی جانب سے جاری حتمی فہرست میں سیکریٹری کے عہدے کے لیے شیخ طالب حسین سبحانی ، شیخ محبوب علی خان اور سید محبوب موسوی کے نام شامل ہیں۔ جبکہ شیخ طالب حسین سبحانی نے شیخ محبوب علی خان وجدانی کے حق میں اپنا فارم واپس لیا ہے لہذا اب اس عہدے کے لیے دو امیدوار میدان میں ہیں جس کے لیے انتخابی عمل کے تحت 17 اگست 2026 کو ووٹنگ منعقد کی جائے گی۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست تمام مقررہ انتخابی ضوابط اور کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

الیکشن اتھارٹی جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل تمام امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے اور متعلقہ اراکین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ انتخابی عمل میں اتحاد، نظم و ضبط، باہمی احترام اور ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ بھرپور حصہ لیں۔

امید ظاہر کی گئی ہے کہ جمیعت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کے انتخابات پرامن، شفاف، منصفانہ اور باوقار ماحول میں منعقد ہوں گے اور یہ انتخابی عمل تنظیمی استحکام اور ادارہ جاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha