منگل 23 جون 2026 - 13:56
کرگل میں یوم جوان؛ دو ہزار طلبہ کا عظیم الشان جلوسِ عزاء، حضرت قاسمؑ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت

حوزہ/ لداخ کے ضلع کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیرِ انتظام مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے یومِ جوانِ کربلا کے موقع پر 6 محرم الحرام 1448ھ کو ایک عظیم الشان جلوسِ عزا نکالا گیا، جس میں مطہری اسکول نیٹ ورک کے تقریباً دو ہزار طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کرکے حضرت شہزادہ قاسم علیہ السلام کی عظیم قربانی کو یاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لداخ کے ضلع کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیرِ انتظام مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے یومِ جوانِ کربلا کے موقع پر 6 محرم الحرام 1448ھ کو ایک عظیم الشان جلوسِ عزا نکالا گیا، جس میں مطہری اسکول نیٹ ورک کے تقریباً دو ہزار طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کرکے حضرت شہزادہ قاسم علیہ السلام کی عظیم قربانی کو یاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق یومِ جوانِ کربلا کے موقع پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ (IKMT) کے زیرِ انتظام مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کارگل کی جانب سے 6 محرم الحرام 1448ھ کو ایک عظیم الشان جلوسِ عزا نکالا گیا، جس میں مطہری پبلک اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جلوس میں شریک طلبہ و طالبات اپنے اسکول یونیفارم اور مختلف نعروں پر مشتمل ہیڈ بینڈز کے ساتھ موجود تھے، جبکہ ان کے ہاتھوں میں بینرز بھی تھے۔ شرکاء صبح 9 بجے نیو ٹیکسی اسٹینڈ کرگل میں جمع ہوئے جہاں کرگل ٹیکسی آپریٹرز یونین کے ذمہ داران نے طلبہ میں تبرک اور ریفریشمنٹ تقسیم کی۔

صبح 10 بجے نیو ٹیکسی اسٹینڈ سے دو گروپوں پر مشتمل طلبہ اور ایک گروپ طالبات کا جلوس مرکزی بازار سے گزرا۔ شرکاء نے نوحہ خوانی اور زیارات کی تلاوت کرتے ہوئے عزاداری کی۔ شہر کے مختلف اہم چوراہوں پر طلبہ مقررین نے حضرت قاسم علیہ السلام کی شہادت، حق و باطل کی جنگ میں آپؑ کی بے مثال قربانیوں اور کم عمری میں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کے عظیم کردار پر روشنی ڈالی۔

طالبات کے ایک گروپ نے ایران کے شہر میناب کے شجرۂ طیبہ اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں ان کے اسکول بیگز اور یونیفارم کی علامتی نمائش بھی کی۔ اس موقع پر شہید رہبرِ انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت میں نعرے لگائے گئے اور ایران کے خلاف صہیونی حکومت اور امریکہ کی حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔

جلوس حسینی پارک میں اختتام پذیر ہوا۔ اس عظیم الشان پروگرام میں تقریباً دو ہزار طلبہ، اساتذہ اور منتظمین نے شرکت کی۔

طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سینٹر کارگل اور محکمہ صحت کارگل نے پیرامیڈیکل عملہ، میڈیکل کیمپ اور ایمبولینسوں کا انتظام کیا، جبکہ محکمہ پی ایچ ای نے عزاداروں کے لیے پینے کے لئے پانی فراہم کیا۔

جلوس کے دوران سینئر طلبہ اور بسیجِ امام (IKMT) کے رضاکاروں نے نظم و ضبط برقرار رکھنے میں فعال کردار ادا کیا اور راستے بھر عزاداروں کے لیے پانی اور دیگر ضروری سہولیات کا انتظام بھی کیا۔

اختتامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کرگل کے چیئرمین نے کرگل ٹیکسی آپریٹرز یونین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ، پولیس، ٹریفک محکمہ، باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سینٹر، پی ایچ ای ڈویژن، میونسپل کمیٹی، محکمہ صحت، میڈیا برادری، بسیجِ امام، مختلف اسکولوں کی انتظامیہ، پرنسپلز اور اساتذہ کا بھی تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی مشترکہ کاوشوں سے یہ عظیم الشان جلوس کامیابی سے منعقد ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha