حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی(آئ کے ایم ٹی) کرگل کے زیر اہتمام رائکا جموں میں قائم طلباء ہوسٹل میں یوم جمہوریہ ھند کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ہوسٹل کے میدان میں ۲۶ جنوری کو ہوسٹل کے استاد حجت الاسلام شیخ صادق قربانی نے قومی جھنڈا لہرایا اس کے ساتھ ہی طلباء نے قومی ترانہ پیش کرکے وطن کے تئیں اپنے دلی وابستگی کا اظہار کیا۔
جھنڈے لہرانے کے فورا بعد آئی کے ایم ٹی کرگل کے چیئرمین حجت الاسلام والمسلمين حاج آقائے شیخ صادق رجائ اور سرپرست مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کرگل الحاج اصغر علی کربلائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حب الوطنی اور جوانوں کی ذمہ داری کے موضوع پر طلباء سے خطاب کیا۔
انہوں نے طلباء کو محنت لگن کے ساتھ تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا تاکہ دلجمعی کے ساتھ وطن کی خدمت کرسکے۔ تقریب میں اور لوگوں کے کے علاوہ تنظیم کے سینئر رکن حاجی شبیر اور سوسائٹی کے سیکرٹری محمد یوسف چنگرا بھی موجود تھے۔
تقریب کے بعد چیرمین آئی کے ایم ٹی اور الحاج کربلائی نے مطہری ایجوکیشن سوسائٹی کے ممبران اور ہوسٹل کے ذمہ داران کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کرکے ہوسٹل میں فراہم کردہ سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں غور و خوض کیا اور اس سلسلے میں چند اہم فیصلے بھی لئے گئے جو آئندہ وقت میں ہوسٹل طلباء کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرانے کے لئے سودمند ثابت ہونگے۔
وارڈن ہوسٹل فیاض علی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔