۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دہہ فجر

حوزہ/ دہہ فجر انقلاب اسلامی کے دوسرے دن امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے  عصری علوم کا شعبہ '' مطھری ایجوکیشنل سوسائٹی'' کی جانب سے مرکزی جامع مسجد کرگل میں بعد از نماز ظہرین ایک پُر شکوہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہہ فجر انقلاب اسلامی کے دوسرے دن امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے  عصری علوم کا شعبہ '' مطھری ایجوکیشنل سوسائٹی'' کی جانب سے مرکزی جامع مسجد کرگل میں بعد از نماز ظہرین ایک پُر شکوہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں علماء کے علاوہ سینکڑوں مومنین اور طلباء نے بھی شرکت کی۔

مجلس کا آغاز نونہال  مطھری اسکول گوما کرگل کے طالب علم اورقاری محمد نصراللہ نےتلاوت کلام پاک سے کیا۔اس کے بعد مختلف مطھری اسکولوں کے طلاب نے اردو، فارسی، انگریزی اور مقامی پورگی زبانوں میں انقلابی ترانے، امام راحل کی شان میں نذرانہ عقیدت اور تقریریں کرکے انقلاب اسلامی کے تئیں والہانہ عشق و عقیدت کا اظہار کیا۔ بچوں کے ان عقیدتی ترانوں میں انقلابِ اسلامی اور رہبر معظم کے ساتھ تجدید عہد کے جذبات کی خوب ترجمانی کی گئی تھی۔
مجلس کے دوران امام جماعت و استاد مدرسہ مطھری حجت الاسلام شیخ خادم حسین نے ''  فرزندان فجر انقلاب'' کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے جوانوں کو  رہبر معظم امام خامنآئی کے طرف سے سفارش کردہ زرین بیانات پڑھ کر سنایا۔اس دوران مطھری ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین ناصر الدین خفی نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔اُنہوں نے انقلابِ اسلامی کے تئیں خلوص اور عقیدت کے ساتھ وابستہ رہنے پر زور دیتے ہوئے نئی نسل کو انقلابی اصولوں سرشار ہونے پر تاکید کی۔

مجلس کے آخر پر صدر محفل حجت الاسلام شیخ محمد حسین رجائی (نائب رئیس بسیج روحانیون آئی کے ایم ٹی کرگل) نے میلاد صدیقہ طاھرہ جناب فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجمع کو جناب فاطمہ کو کوثر خدا کی طرف سے کوثر بنا کر عطا کرنے کی قرآنی حقیقت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اُنہوں نے  یوم اللہ کو احادیث کی روشنی میں بیان فرماتے ہوئے لوگوں کو اس دن امام خامنای کے ساتھ تجدید عہد کرکے عملی زندگی میں اُن کی پشتیبانی کرنے کی تاکید کی۔آخر پر اُنہوں نے انقلاب اسلامی اور ولایت عظمیٰ کے لئے دعا کیا۔

اس سلسلے میں  تیسرے دن یعنی 03 فروری کو بسیج روحانیون آئی کے ایم ٹی کی جانب سے مرکزی جامع مسجد میں جبکہ زینبیہ ویمن ویلفیئر سوسائٹی آئی کے ایم ٹی کے اہتمام سے مصلٰي امام منجی میں ولادت بی بی دو عالم کے مناسبت پریوم مادر کے عنوان سے عظیم الشان محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .