۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سلام فرماندہ، امام مہدی (عج) سے تجدید عہد کیلئے کراچی میں بچوں کا عظیم الشان اجتماع

حوزہ/ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں آئی ایس او کراچی ڈویژن، عزم فاؤنڈیشن اور مکتب امام زمانہ (عج) کی جانب سے بچوں کا عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں  ہزاروں کی تعداد میں بچے اپنے والدین کے ہمراہ اس ترانے کو پڑھنے آئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عظیم انقلابی ترانہ سلام فرماندہ جو رسول اللہ (ص) کے جانشین اور اس دنیا میں آخری حجت امام مہدی (عج) سے ایک عہد ہے کے اثرات پوری دنیا میں نظر آرہے ہیں۔

تصویری جھلکیاں: سلام فرماندہ، امام مہدی (عج) سے تجدید عہد کیلئے کراچی میں بچوں کا عظیم الشان اجتماع

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں آئی ایس او کراچی ڈویژن، عزم فاؤنڈیشن اور مکتب امام زمانہ (عج) کی جانب سے بچوں کا عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اپنے والدین کے ہمراہ اس ترانے کو پڑھنے آئے۔

جوق در جوق بچوں کی آمد اک دلفریب منظر تھا، ان بچوں اور ان کے والدین کی محبتِ امام زمان (عج) سے ان کے چہروں سے عیاں تھی۔

بے شک اس ترانے میں امام مہدی (عج) سے تجدید عہد کا کچھ الگ ہی رنگ ہے، اس ہی لئے عالمی استعمار اور ان کے آلہ کار اس ترانے سے بیزار ہے، اس ترانے نے اس وقت کے یزید کو للکارا ہے اور امام مہدی (عج) کے لشکر کی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .