۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۰ | May 7, 2021
کشمیر، چھولاں اوڑی میں انجمن ناصران امام مہدی عج کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ کا انعقاد

حوزہ/ مولانا سید مبشر حسین کاظمی نے بچوں کی تعلیم و تربیت پر والدین کو تاکید کی اور  مولانا سید فضل عباس کاظمی  مولانا سید یاسر حسین کاظمی مولانا سید رفاقت حسین نے حضرت علی علیہ السلام کی شان میں منقبت ومداح خوانی کرتے ہوئے امام عصر عج کی خدمت میں مبارک باد پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں کشمیر/ بمنسابت ولادت حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام  کی مناسب سے مسجد ابو طالب علیہ السلام چھولاں اوڑی کشمیر میں انجمن ناصران امام مہدی عج چھولاں اوڑی کشمیر کی طرف سے محفل کا انعقاد کیا گیا۔

ابرار کاظمی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ محفل میں کثیر  تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مقامی شعراء اور طلباء و علمائے کرام نے امام عصر عج اور رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنی و آیت اللہ سید علی سستانی اور امت مسلمہ کی خدمت میں مبارک باد پیش کی۔

مولانا سید مبشر حسین کاظمی نے بچوں کی تعلیم و تربیت پر والدین کو تاکید کی اور  مولانا سید فضل عباس کاظمی  مولانا سید یاسر حسین کاظمی مولانا سید رفاقت حسین نے حضرت علی علیہ السلام کی شان میں منقبت ومداح خوانی کرتے ہوئے امام عصر عج کی خدمت میں مبارک باد پیش کیا۔

آخر میں ممبران انجمن ناصران امام مہدی چھولان اوڑی کشمیر نے بھی امام عصر عج اور امت مسلمہ کو اس عظیم موقع پر مبارک باد پیش کیا اور رہبر معظم علی خامنی و سید علی سستانی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
4 + 7 =