حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جعفرطیار یونٹ کی جانب سے 7 جون 2022ء بروز منگل شاہراہِ شہدائے کربلا جعفرطیار سوسائٹی میں حضرت امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے تجدید عہد کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
تصویری جھلکیاں: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جعفر طیار یونٹ کی طرف سے امام زمان (عج) سے تجدید عہد
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ جس کے بعد قبلہ مولانا حامد حسین مشہدی نے دعائے توسل کی تلاوت کی۔علامہ احمد اقبال رضوی صاحب نے بعد از دعا " ترانہ کی اہمیت اور مقاصد" پر گفتگو کی۔
جناب شاہد علی شاہد بلتستانی نے علامہ صاحب کے خطاب کے بعد ترانہ "سلام فرماندہ"(اردو زبان میں) پیش کیا اور اس کے بعد ترانہ "سلام فرماندہ" فارسی زبان میں بھی بذریعہ ملٹی میڈیا چلایا گیا۔
آخر میں ہزاروں محب وطن پاکستانیوں نے ہم آواز ہوکر پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا۔ جس کے بعد بھارتی شخص کی جانب سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ اقدس میں گستاخی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ اس پروگرام میں شہر بھر سے بچوں اور بچیوں نے اپنے والدین کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کے ساتھ ساتھ محبینِ امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو ترانہ "سلام فرماندہ" کے ذریعہ نظرانۂ عقیدت پیش کیا۔