حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنئو اتراپردیش ہندوستان کے برجستہ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سبط حیدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم علماء کی ہدایات اور رہنمائی کی منتظر رہتی ہے، موسس حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،صوبہ بہار، ہند حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمدرضوی کی اپیل امام خمینیؒ کے شیدائیوں کو چاہیے کہ پوری دنیا میں انقلاب اسلامی کا جشن منائیں؟ نہایت معتبر ہے دنیا کے ہرگھر والوں سے اپیل کا مقصد یہی ہے کہ امام خمینیؒ کے عشاق اس خوشی کو اپنی خوشی سمجھیں وقت کی پکار بھی یہی ہے کی جہاں تک ممکن ہو اس سال ۲۲بہمن انقلابی اسلامی ایران کی بیالسویں سالہ کامیبابی کو ایک اہم اور بڑی خوشی سمجھیں۔
خدا ان لوگوں کی مزید توفیقات میں اضافہ فرمائے جو ایسے پیغام کو نشرکرنے میں بے پناہ کوششیں کیا کرتے ہیں کیونکہ اگر شیدائی نہ ہوں تو وقت کا علی بھی ۲۵سال گھر میں بیٹھا رہتا ہے اور قوم وملت آج تک کف افسوس ملتی ہے، لہٰذا ہر دانشمند، علماء و افاضل اور فعال حضرات سے گزارش ہے سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پہ چلتے ہوئے، اس ماہ کی ۳عنوان "ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا" "جشن تولد امام خمینیؒ" "جشن۲۲بہمن" کی خوشیان عید کی طرح منائیں، کیونکہ اس نیک عمل سے زندگی خوشحال ہوتی ہے۔
مولانا سبط حیدر نے یہ بھی کہا کہ ماہ جمادی الثانی میں جو مناسبتیں ہیں اسکی ایک ماہ قبل ہی تیاری کرنی چاہیے اسلئے کہ شب قدرکی عظمتیں درک ہوتی ہیں۔
مولانا موصوف نے مزید کہا کہ یہ ماہ عشاق اہلبیتؑ کا مہینہ ہے جسمیں خداوند عالم کی خاص عنایتیں ہیں جس پہ بھرپور توجہ کی ضرورت ہے، اس ماہ کے فیوض و برکات میں شامل ہونے کیلئے چند نکات ضروری ہے۔سبھی وظیفہ شناس بنیں؟۔تمام لوگوں کے لئے زہرا شناسی سلام اللہ علیہا کا درس ہونا لازم اور ضروری ہے۔ اور بابصیرت افراد کی ذمہ داری بنتی ہے اسکی نظارت بنحو احسن انجام دیں؟ کتابخانے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، زہرائی پروگرام، زہرائی علم کا انتظام آپ سبھی مسئولین کی ذمہ داری ہے کیونکہ نوجوان اور جوان تشنہ عدالت اور اخلاق و معرفت ہیں؟ اور ممتاز طلاب اور اسٹوڈینٹ اسی وقت کامیاب مانے جائینگے جب وہ تہذیب و تمدن کا لباس تن کئے ہوں۔