۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا شمع محمد رضوی

موئسس حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای بھیک پور،سیوان،بہار نے علمائے ہندوستان سے یہ اپیل کی ہے کہ حضرت معصومہ قم (س) کی وفات کےسلسلے سے ایک تاریخ مشخص کریں تاکہ سبھی عاشقان ولایت اسی تاریخ میں مل جل کر بی بی کریمہ کے سلسلے سے یاد غم مناسکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی نے حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای بھیک پور،سیوان،بہار سے علمائے ہندوستان سے یہ اپیل کی ہے کہ حضرت معصومہ قم (س) کی وفات کےسلسلے سے ایک تاریخ مشخص کریں تاکہ سبھی عاشقان ولایت اسی تاریخ میں مل جل کر بی بی کریمہ کے سلسلے سے یادغم مناسکیں۔

مولانا موصوف نے ایک پریس رپوٹر کو یہ اطلاع دی کہ اس سال ہندوستان کی سرزمین پراس اہم عنوان پر جو دقتیں کیں اور محققین،علمائے کرام سے جو جلسات قایم کئے اسکا نتیجہ یہ ملا کہ یقینا ایک مشخص تاریخ کی نہایت ضرورت ہے، البتہ بعض جنتری میں بروایت کے عنوان سے۳ربیع الاول کی تاریخ بتائی گئی ہے ایک اور مشکل ہندوستان کی تاریخ کےحساب سے ہے اور وہ یہ ہے کہ ایران میں ہرجگہ ۱۰ربیع الثانی کوسیاہ لباس میں سبھی کو دیکھا جاتا ہے اور عزاداری بھی بہت جذبے کے ساتھ منائی جاتی ہے مگریہ تاریخ ہندوستان میں گیارہویں امام کی ولادت کی تاریخ ہے(جبکہ ایران میں ۸ ربیع الثانی گیارہویں امام کے ولادت کی تاریخ ہے)۔

مولانا موصوف نے کہا کہ چونکہ ۱۰ربیع الثانی میں یادغم منانا مشکل ہے اسلئے علمائے کرام سے گزارش ہے کہ جنتری اور مذہبی ڈایری میں یکم ربیع الثانی کی تاریخ کا اعلان فرمائیں تاکہ اس ماہ کو درک بھی کیا جاسکے اور ۱۰ کو ولادت امام حسن عسکریؑ جو منائی جاتی ہے وہ اپنی جگہ پر باقی بھی رہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .