جمعرات 6 نومبر 2025 - 06:38
ولایت فقیہ فقط کسی ایک گروہ سے متعلق نہیں بلکہ پوری بشریت کے لئے خیر و صلاح کا سرچشمہ ہے

حوزہ / جت الاسلام والمسلمین حسین رفیعی نے کہا: ولایت فقیہ کسی ایک گروہ سے متعلق نہیں بلکہ پوری بشریت کے لئے خیر و صلاح کا سرچشمہ ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم رہبر معظم کی ہدایتوں کے پیرو رہیں اور ان کے راستے کے حقیقی سپاہی بنیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ میں تبلیغی و ثقافتی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حسین رفیعی نے مدرسہ معصومیہ قم میں منعقدہ طلاب اور حوزہ علمیہ کے فارغ التحصیل طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج ہم ایک عظیم تہذیبی جنگ کے مرحلے میں ہیں جس کی ایک جانب مغربی تہذیب کھڑی ہے اور دوسری جانب اسلامی تہذیب۔ دونوں تہذیبیں اپنے تئیں ایک دوسرے کے مقابل میں معنی رکھتی ہیں۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت اور روحانی مرکزیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف فرماتے ہیں: «لِی فِی بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ» یعنی " حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میرے لئے اسوہ حسنہ ہیں"۔ معلوم ہوا کہ دنیا کی اصل محوریت سیدہ سلام اللہ علیہا کی ہے چونکہ ان کی رضامندی اللہ کی رضامندی اور ان کا غضب خدا کے غضب کے ہم معنی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے مقام معظم رہبر کی صحت و طول عمر کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا: ولایت فقیہ کسی ایک گروہ سے متعلق نہیں بلکہ پوری بشریت کے لئے خیر و صلاح کا سرچشمہ ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم رہبر معظم کی ہدایات کے پیرو رہیں اور ان کے راستے کے حقیقی سپاہی بنیں۔

انہوں نے کہا: حقیقت یہ ہے کہ ہم اب بھی جنگ میں ہیں۔ جنگ کا لفظ شعوری ذمہ داریوں کے ساتھ آتا ہے۔ جب جنگ کی بات کی جاتی ہے تو یہ بھی طے کرنا ضروری ہوتا ہے کہ دشمن کس میدان کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہمارا دفاعی و فکری صف بندی کا نظام کیا ہے؟۔ لہذا اس کے لئے ہمیں ہر وقت آمادہ رہنا چاہئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha