پیر 24 نومبر 2025 - 12:49
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا صرف ایک نام نہیں بلکہ ایک مکتب ہیں

حوزہ / امام جمعہ مرند نے کہا: دشمنان اسلام میڈیا اور ثقافتی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی نورانی شخصیت کو مسخ کرنے اور دو جہانوں کی سردار (س) کے مقام کو کمزور دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر مرند کے امام جمعہ حجت الاسلام پور محمدی امام جمعہ نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایامِ شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزا میں خطاب کے دوران کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا «ام ابیها» اور رحلتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ولایت و امامت کے دفاع کی عَلَمبردار ہیں۔

انہوں نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور بے مثال فضائل کا ذکر کرتے ہوئے امتِ اسلامی کی وحدت میں ان کے بنیادی کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا صرف ایک نام نہیں بلکہ ایک مکتب ہیں۔ ان کی عملی سیرت اور ارشادات زندگی کے فردی، خاندانی اور سماجی تمام میدانوں کے لیے زندہ اور قابلِ عمل نمونہ ہیں۔

حجت الاسلام پور محمدی نے دشمنانِ اسلام کی اُن سازشوں کی طرف اشارہ کیا جن کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کی نورانی سیرت کو تحریف کا شکار بنانا ہے اور کہا: دشمن سینما، میڈیا اور متعدد ثقافتی حربوں کے ذریعہ خاتونِ دو جہان حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے مقام کو مشکوک بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ معارفِ فاطمی (س) کا علمی دفاع اور صحیح تبیین کریں۔

امام جمعہ مرند نے کہا: ولایت فقیہ کی پیروی انبیاء اور ائمہ اطہار علیہم السلام کے راستے کا تسلسل ہے۔ عصرِ حاضر میں ولی فقیہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای مدظلہ العالی کی حمایت، معاشرے کو اسلامِ ناب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راستے پر ثابت قدم رکھنے کی ضمانت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha