حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی میں علمی کمیٹی کے رکن حجت الاسلام والمسلمین علی اکبر رستمی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزا میں خطاب کے دوران اس عظیم ہستی کی غیر معمولی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا: فاطمی مکتب سخت سے سخت حالات میں بھی ناامیدی کو جگہ نہیں دیتا۔
انہوں نے حضرت زہرا مرضیہ سلام اللہ علیہا کی جامع شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: فاطمی منطق و مکتب مؤمن کو سخت ترین حالات میں بھی ناامیدی کی اجازت نہیں دیتا۔ آپ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد انتہائی مشکل حالات میں بھی ولایت کے دفاع میں ثابت قدم رہ کر مسجد میں اپنا طوفانی خطبہ ارشاد فرمایا۔
انہوں نے کہا: اس جامعیت کو ہمیں اپنی زندگی میں اس خاتونِ دو جہان سلام اللہ علیہا کی سیرت سے نمونہ بنانا چاہیے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے بارے میں بیان شدہ خصوصیات اور تعبیرات بے حد استثنائی ہیں۔ ساتھ ہی رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اپنی بیٹی کے ساتھ بے مثال سلوک میں ایسے راز پوشیدہ ہیں جن کی صرف جھلک ہی ہم سمجھ سکتے ہیں۔
حجت الاسلام رستمی نے نے مزید کہا: دینی طلاب کو چاہیے کہ معصومین علیہم السلام کی شخصیت اور سیرت بیان کرتے وقت جامع نظر رکھیں۔ یہ مناسب نہیں کہ ایک پہلو کو نمایاں کر کے دیگر پہلوؤں کو نظر انداز کر دیا جائے۔









آپ کا تبصرہ