منگل 4 نومبر 2025 - 22:01
استکبار کے سامنے کبھی سر نہ جھکانا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی توکل نے کہا: خدا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے غضب سے غضبناک اور ان کی رضایت سے خوش ہوتا ہے۔ یہ ان کے بلند مقام کی واضح دلیل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استاد حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی توکل نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر حوزہ نیوز کے نمائندہ سے ایک خصوصی گفتگو میں ان کے کردار کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اپنی مختصر سی زندگی میں ولایت و امامت کے دفاع کی ایسی مثال قائم کی جو تاریخ میں ہمیشہ کے لیے روشن رہے گی۔

استکبار عالم کے سامنے کبھی سر نہ جھکانا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت ہے

انہوں نے کہا: شیعہ اور سنی روایات کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زندگی میں وہ تمام نکات بیان فرمائے جو لوگوں کو جنت کے قریب اور جہنم سے دور کر دیتے ہیں۔ امام باقر علیہ السلام ایک حدیث میں فرماتے ہیں: "خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ فِی حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ یَا أَیُّهَا النَّاسُ وَ اللَّهِ مَا مِنْ شَیْ‏ءٍ یُقَرِّبُکُمْ مِنَ الْجَنَّةِ وَ یُبَاعِدُکُمْ‏ مِنَ النَّارِ إِلَّا وَ قَدْ أَمَرْتُکُمْ بِهِ وَ مَا مِنْ شَیْ‏ءٍ یُقَرِّبُکُمْ مِنَ النَّارِ وَ یُبَاعِدُکُمْ‏ مِنَ الْجَنَّةِ إِلَّا وَ قَدْ نَهَیْتُکُمْ عَنْه‏" حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو، خدا کی قسم، کوئی چیز تمہیں جنت کے قریب یا آگ سے دور نہیں کر سکتی، مگر یہ کہ میں نے تمہیں اس کا بتا دیا ہے۔ اور کوئی چیز آپ کو آگ کے قریب یا جنت سے دور نہیں کر سکتی سوائے اس کے کہ میں نے تمہیں اس سے روک دیا ہے۔ (اصول الکافی، جلد 2، ص 74، حدیث 2).

استاد حوزہ علمیہ نے کہا: کیا پیغمبر رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی امت کو جانشینی کے اہم ترین مسئلہ کو فقط امت کے سپرد کر سکتے ہیں؟ یقیناً نہیں! چونکہ صراحتا فرماتے ہیں کہ :" إِنَّ أُمَّتِی سَتَفْتَرِقُ بَعْدِی عَلَی ثَلَاثٍ‏ وَ سَبْعِینَ‏ فِرْقَةً فِرْقَةٌ مِنْهَا نَاجِیَةٌ وَ اثْنَتَانِ وَ سَبْعُونَ فِی النَّارِ" بہت جلد میری امت 73 فرقوں میں بٹ جائے گی کہ ان میں سے فقط ایک فرقہ اہلِ نجات اور باقی 72 فرقے اہلِ دوزخ ہوں گے۔ (خصال صدوق، جلد۲ صفحه۵۸۵ حدیث۱۱)

استکبار عالم کے سامنے کبھی سر نہ جھکانا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت ہے

انہوں نے بی بی سلام اللہ علیہا کی جانب سے ولایت کے دفاع کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصیت پر عمل قرار دیتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اسی وصیت کی حفاظت کے لیے اپنی جان تک قربان کردی۔ ولایت کا دفاع اور استکبارستیزی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہیں۔ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے دونوں محاذوں پر ایک ساتھ جدوجہد کی۔

حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی توکل نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے مقام و مرتبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خدا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے غضب سے غضبناک اور ان کی رضایت سے خوش ہوتا ہے۔ یہ ان کے بلند مقام کی واضح دلیل ہے۔

استکبار عالم کے سامنے کبھی سر نہ جھکانا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت ہے

انہوں نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے ولایت کے دفاع میں کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے خطبہ فدکیہ کے ذریعہ حق کے اعلان اور ہر محاذ پر امامت کے حق کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ غاصبوں سے قطع تعلق کر کے احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا: استکبار عالم کے سامنے کبھی سر نہ جھکانا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت ہے۔ آج ہمیں بھی حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے اسوہ پر چلنا چاہیے اور استکبار عالم کے سامنے کبھی سر نہیں جھکانا چاہیے۔

حجت الاسلام توکل نے کہا: ہمیں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی طرح ہمیشہ حق کے دفاع کے لیے کھڑے رہنا چاہیے۔ ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha