بدھ 26 نومبر 2025 - 08:00
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا "شہیدۂ ولایت" ہیں

حوزہ / آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا: امریکہ مذاکرات کا خواہاں نہیں بلکہ ایران کو تسلیم خم کرانا چاہتا ہے۔ 47 سال سے ہم "مرگ بر امریکہ" کہتے آئے ہیں اور جب تک امریکہ کی شیطنت جاری ہے یہ نعرہ عوام کی زبانوں سے محو نہیں ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ خاتمی نے مصلائے امام خمینی (رہ) پاکدشت میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شبِ شہادت کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اگر آج کی شب کو «شبِ عاشورائے فاطمہ» کہا جائے تو مبالغہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا: یہ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کی حیات کی سخت ترین شبوں میں سے ایک ہے۔ جنگوں میں سخت راتیں آئی ہیں، شبِ لیلۃ الہریر میں پوری رات جنگ کی مگر کوئی رات بھی اس شب کی مانند سخت نہ تھی۔ نہج البلاغہ کی خطبہ نمبر 202 میں فرماتے ہیں کہ "اَمَّا حُزْنِیْ فَسَرْمَدٌ، وَ اَمَّا لَیْلِیْ فَمُسَهَّدٌ، میرا غم بے پایاں اور میری راتیں بے خواب رہیں گی"۔

آیت اللہ خاتمی نے مقام حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (رہ) نے فرمایا تھا کہ اگر حضرت زہرا سلام اللہ علیہا مرد ہوتیں تو نبی ہوتیں۔ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف بھی فرماتے ہیں کہ میں دختر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا کرتا ہوں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہر زمانے کے لئے کامل اور مطلق نمونہ ہیں۔

انہوں نے آیہ «إِنّا أَعطَیناکَ الكَوثَر» کے ذیل میں کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا "شہیدہ ولایت" ہیں۔ فخر رازی نے «خیر کثیر» کو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی اولاد کی کثرت سے تعبیر کیا ہے۔ باوجود اس کے کہ بہت سے اولادِ فاطمہ سلام اللہ علیہا کو شہید کیا گیا، آج بھی دنیا اولادِ فاطمہ سلام اللہ علیہا سے بھری ہوئی ہے۔ لیکن کوثر کا مفہوم اس سے بہت بلند ہے، یہ صرف اولاد کی تعداد نہیں بلکہ حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی اٹھارہ سالہ بابرکت حیات اور ان کے باقی رہنے والے دروس کا مجموعہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha