جمعہ 21 نومبر 2025 - 16:54
حضرت فاطمہ زہرا (س) تاریخِ اسلام میں مقاومت کا کامل ترین نمونہ اور مدافعِ امامت ہیں

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین رستگار نے تحریف کے مقابلے اور حقیقت کے دفاع میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بے مثال کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا تاریخِ اسلام میں مقاومت کا کامل ترین نمونہ اور مدافعِ امامت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاه امام رضا میں علیہ السلام مسئول دفتر نمایندگی ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین عبدالرضا رستگار نے نمازِ جمعہ کے خطبوں سے قبل رواق امام خمینی (رہ)، حرم مطہر رضوی (ع) میں ثقافتِ فاطمی کے بے نظیر مقام اور اس کے دینی بصیرت اور سماجی مقاومت کی تشکیل میں کردار کو بیان کیا۔

انہوں نے کہا: کتب لغت میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے نام مبارک کے متعدد معانی ذکر ہوئے ہیں اور اس نام کا نمایاں پہلو، حضرت زہرا علیہ السلام کی شخصیت کا بے نظیر ہونا ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا خلقتِ الٰہی کا ایک مظہر ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین رستگار نے مزید کہا: حدیثِ قدسی میں آیا ہے کہ اگر "پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ ہوتے تو عالم خلق نہ ہوتا، اگر امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام نہ ہوتے تو پیغمبر کامل نہ ہوتے اور اگر فاطمہ نہ ہوتیں تو امامت کا سلسلہ باقی نہ رہتا"۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی منفرد خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: وہ واحد خاتون ہیں جو دورانِ جنینی میں اپنی والدہ سے ہمکلام ہوئیں، وہ بیٹی جن کے ہاتھوں پر بہترین مخلوقات نے بوسہ دیا اور وہ واسطۂ اتصالِ نبوت و امامت ہیں اور معتبر نقل کے مطابق امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف نے انہیں اپنے لئے اسوہ و نمونہ قرار دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha