۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کرگل میں IKMT کی جانب سے خواجہ غلام السیدین کے نام سے عظیم الشان لائبریری کا افتتاح

حوزہ/کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے خواجہ غلام السیدین کے نام سے عظیم الشان لائبریری کا افتتاح عمل میں آیا۔ جسکی خاصیت یہ ہے لائبریری میں مختلف ادیان و مذاہب کے کتابوں کے علاوہ تاریخ،سماجیات،ادبیات اور دیگر کتب بھی دستیاب رکھی گئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے جانب سے بیسویں صدی کے نامور ماہر تعلیم خواجہ غلام السیدین کے نام سے موسوم لائبریری کا افتتاح 17 ستمبر جمعرات کے دن عمل میں آیا۔

امام خمینی ٹاور میں قائم کردہ اس لائبریری کو ٹرسٹ کے نگران کونسل کے چیئرمین حجت الاسلام شیخ محمد محقق نے افتتاح کیا، جبکہ IKMT کے چیرمین شیخ صادق رجائی کے علاوہ ماہرین تعلیم اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس رسم افتتاحیہ کے مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مقررین نے موجودہ دور میں لائبریری کی بڑھتی ہوئی اہمیّت اور مطالعے کی آج کلچر میں زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس موقعہ پر ٹرسٹ کے مختلف ذیلی شعبوں کے طرف سے شائع کردہ تین مجلوں کی رسم رونمائی بھی انجام دیا گیا۔جس میں مطھری ایجوکیشنل سوسائٹی اور بزم ادب قابل ذکر ہیں۔

اس لا يبريری کو  ملک کے مختلف شهروں میں زیر تعلیم مقامی طلباء و طالبات نے رضاکارانہ طور پر مرتّب کیا ہے۔لائبریری میں مختلف ادیان و مذاہب کے کتابوں کے علاوہ تاریخ،سماجیات،ادبیات اور دیگر کتب بھی دستیاب رکھی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ جدید ٹیکنولوجی پر مبنی تمام تر سہولیات بھی مہیا ہونگے۔اس لائبریری کے قیام سے خطے میں مطالعے کی کلچر کو مزید فروغ ملنے کی اُمید پیدا ہوگئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .