۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
خواجہ غلام السیدین لائبریری کرگل

حوزہ/ دختر نیک محترمہ ڈاکٹر سیدہ حمید خواجہ غلام السیدین نے لایبریری کو خواجہ موصوف کے نام پر رکھنے کے لیے کرگل کے لوگ،خاص طور سے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کرگل کے جوان نسل کی تعلیم و تربیت کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کو سراہتے ہوئے اس سمت میں مزید محکم طریقے سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل میں اتوار ۳ اکتوبر کو خواجہ غلام السیدین لایبریری کی پہلی یوم تاسیس کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔یہ پروگرام سید مہدی میموریل ہال میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات کے علاوہ علماء اور سکالرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے چیئرمین فیروز احمد خان مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ نئی دہلی سے سابقہ منصوبہ بندی ہند کمیشن کے ممبر اور خواجہ غلام السیدین کی صاحب زادی محترمہ ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید نے بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس تقریب میں سرینگر سے تشریف لائے ہوے یونورسٹی آف کشمیر کے شعبہ فارسی کے سابقہ سربراہ پروفیسر غلام رسول جان نے لداخ میں اسلام کے عنوان سے تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

تصویری جھلکیاں:  کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام خواجہ غلام السیدین لائبریری کے پہلی یوم تاسیس کے موقع پر عظیم الشان تقریب

اس موقع پر مہمان خصوصی فیروز احمد خان نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے خدمات کو سراہتے ہوئے اس لایبریری کو کرگل کے قوم کے لیے ایک عظیم سرمایہ قرار دیا اور مستقبل میں لایبریری کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

اس دوران سیدہ حمید نے لایبریری کو خواجہ موصوف کے نام پر رکھنے کے لیے کرگل کے لوگ، خاص طور سے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کرگل کے جوان نسل کی تعلیم و تربیت کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کو سراہتے ہوئے اس سمت میں مزید محکم طریقے سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

تقریب مطہری پبلک سکول کرباتھانگ کرگل کے طالبات نے امام راحل کی شان میں تواشیح بھی پیش کی جبکہ مقامی تھیٹر گروپ کی جانب سے" کتاب بے زبان دوست " کے عنوان سے ڈراما بھی پیش کیا جو ناظرین کے خاص توجہ کا مرکز بنی۔ پروگرام کے دوران مختلف فنون پر مبنی نمایش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں مقامی ہنر مندوں کے خطاطی اور مصوری کو اجاگر کیا گیا تھا۔ آخر پر چیرمین جناب حجت الاسلام شیخ صادق رجای نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .