حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان سے ایران تشریف لائے کرگل کے معروف و برجستہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین جناب شیخ محمد حسین لطفی سابقہ چیرمین امام خمینی میورل ٹرسٹ مدیر جامعہ امام خمینی(رح)کرگل کے صدارت میں اعضاء موسسہ یاد بود امام خمینی (رح) شعبہ قم المقدس کے ساتھ ایک اہم جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں موصوف نے اپنے گوھر بار کلمات سے تعلیم اور تعلّم کے اہم موضوع کو بیان کرتے ہوے اور عملی میدان میں خالصانہ طور پر معاشرے اور لوگوں کی خدمت کرنے پر تاکید کی۔
موصوف نے موسسہ میں خدمات کرنے والے افراد کو سراتے ہوے کہا کہ آج موسسہ کے ہر افراد اپنے پوری توانایی کے ساتھ ہر شعبہ میں اپنا خدمات انجام دے رہے ہیں شعبہ صحّت کے حوالہ سے،سرکاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیم سے اور باقی خدمات سےآج ہماری سوسائٹی مستفید ہو رہی ہے۔
اس جلسہ میں موصوف نے معاشرے کے اہم مسایل اور حالات پر بہی گفتگو کی جلسہ کے آخر میں موصوف نے اعضاء کے نظریات اور آراء سے بھی استفادہ کیا معاشرہ کے حالات کے حوالے سے اور باقی مختلف سوالات بھی بیان کئے گئے۔ آخر میں دعایہ کلمات کے ساتھ موصوف نے جلسہ کا اختتمام کیا۔
آپ کا تبصرہ