حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مورخہ 28 مئی 2022 کو امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے سابق چیئرمین اور جامعہ امام خمینی(رح)کرگل کے مدیر حجۃ الاسلام جناب شیخ محمد حسین لطفی نے موسسه بیان کے چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراھیم ملکی سے ملاقات کی.
اطلاع کے مطابق موصوف نے کرگل کی انقلابی عوام کی بھرپور تعریف کی اور امام خمینی میمورئل ٹرست کی خدمات کو سراہا اور شعبہ موسسہ قم کے آیندہ منصوبے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
سید ابراہیم ملکی نے موسسہ کی فعالیت اور کرگل کی انقلابی اور عاشق نظام اسلامی عوام کا شکریہ ادا کیا، اور باقی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موسسہ یادبود امام خمینی (رح) شعبہ قم کے مستقبل کے پروگرام کے لئے، نیز مرکزی ادارہ کو بھی اپنا تعاون دینے کا اظہار خیال کیا، اس کے بعد موصوف نے آخر میں ان کا شکریہ ادا کیا.