ہفتہ 18 جولائی 2026 - 10:30
حجت الاسلام ناظر مہدی محمدی لیفٹیننٹ گورنر کی مشاورتی کونسل کے رکن نامزد/خطہ لداخ کے لیے اہم پیشرفت

حوزہ/جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر مرکز کے زیرِ انتظام خطۂ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کی مشاورتی کونسل کے رکن نامزد ہو گئے ہیں۔اس موقع پر مرکزی امام جمعہ کرگل نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز کے زیرِ انتظام خطۂ لداخ کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی کو لیفٹیننٹ گورنر، لداخ کی مشاورتی کونسل کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

اس اہم تقرری کی خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد مذہبی، سماجی، سیاسی اور عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف تنظیموں، دانشوروں، عوامی نمائندوں اور معزز شخصیات نے بذریعہ پیغامات، ٹیلی فون اور بالمشافہ ملاقاتوں کے ذریعے شیخ ناظر مہدی محمدی کو مبارک باد پیش کی۔ مبارک باد کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، جبکہ عوامی حلقوں نے اس تقرری کو کرگل اور لیہ کے عوام کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔

حجت الاسلام ناظر مہدی لیفٹیننٹ گورنر کی مشاورتی کونسل کا رکن نامزد/خطہ لداخ کے لیے اہم پیشرفت

گزشتہ نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب مرکزی امام جمعہ کرگل، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ طالب حسین سبحانی نے شیخ ناظر مہدی محمدی کو اس اہم ذمہ داری پر نامزد کیے جانے پر دلی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر، لداخ اور یو ٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک باصلاحیت عالمِ دین اور عوامی رہنما کو مشاورتی کونسل میں شامل کرنا ایک مثبت اور دانشمندانہ فیصلہ ہے، جس سے عوامی مسائل، بالخصوص کرگل اور لیہ کے عوام کی امنگوں اور توقعات کی بہتر انداز میں نمائندگی ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ ناظر مہدی محمدی کی یہ نامزدگی ان کی طویل عوامی خدمات، دوراندیش قیادت، ملی و سماجی وابستگی، فلاحی سرگرمیوں اور عوام کے ساتھ مضبوط تعلق کا اعتراف ہے۔

حجت الاسلام ناظر مہدی لیفٹیننٹ گورنر کی مشاورتی کونسل کا رکن نامزد/خطہ لداخ کے لیے اہم پیشرفت

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اس اہم ذمہ داری کو نہایت دیانت، بصیرت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے پورے خطے کی ترقی، ہم آہنگی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے بھی نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر، لداخ اور یو ٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے منتخب کیا۔

انہوں نے اس اعتماد کو عوام کی خدمت کے عزم کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلا تفریق پورے خطے کے عوام کے مفادات، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری کے ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

حجت الاسلام ناظر مہدی لیفٹیننٹ گورنر کی مشاورتی کونسل کا رکن نامزد/خطہ لداخ کے لیے اہم پیشرفت

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس موقع پر تمام مذہبی، سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات، مختلف تنظیموں، گاؤں اور محلہ سطح کی کمیٹیوں، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین، نوجوانوں اور عوام الناس کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے محبت، اعتماد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دینے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha