۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن

حوزہ/ الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 300 بستروں والے نئے ضلع ہسپتال کرباتھنگ کرگل میں میگا ملٹی سپر اسپیشلٹی ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں تقریباً 1200 مریضوں کا مفت معائنہ ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبہ صحت الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن نے 25 ستمبر 2022 کو میڈی کئیر ہسپتال سرینگر اور محکمہ صحت کرگل کے اشتراک سے ایک ملٹی سپر اسپیشلٹی ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا۔

اس کیمپ کا افتتاح چیف ایگزیکٹو کونسلر جناب فیروز احمد خان اور ایگزیکٹو کونسلر ہیلتھ جناب محسن علی نے صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل شیخ ناظر مہدی محمدی، نائب صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل شیخ غلام علی مفید، شیخ ابراہیم جنرل سیکرٹری جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل، چیف میڈیکل آفیسر کرگل ڈاکٹر منور حسین وزیر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاچو لیاقت علی خان اور دیگر معززین کی موجودگی میں کیا۔

شدید بارش کے باوجود کیمپ میں رات گئے تک 1200 کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں کارڈیالوجسٹ، گیسٹرو اینٹرولوجسٹ، نیورولوجسٹ، یورولوجسٹ، آنکولوجسٹ، نیفرولوجسٹ، سائیکاٹرسٹ، نیورو سرجن، لیپروسکوپک سرجن وغیرہ کے مریض شامل ہیں۔

کرگل کے پہلے یورولوجسٹ ڈاکٹر نواز علی نے بھی کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹر کاچو محمد حسین ریٹائرڈ سرجن نے بھی شام تک مریضوں کی عیادت کی۔

اس مفت طبی کیمپ میں جگر (Liver) کے 100 کے قریب فائبرو اسکین بھی کیے گئے۔ کیمپ میں Endoscopic Variceal Ligation بھی کیا گیا۔ الٹراساؤنڈ سکیننگ بھی کی گئی۔ کیمپ میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ لیپروسکوپک سرجری اور اونکو سرجری کے ساتھ کیمپ میں منی نیورو ڈسیکٹومی (نیورو سرجری) بھی کی گئی۔

انصار المہدی جوانان اثنا عشریہ کے طرف سے کیمپ میں شرکت کر رہے مریضوں اور حاضرین کے لئے سبیل امام رضا علیہ السلام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور کیمپ میں ضرورت مند مریضوں کے لئے مفت ایمبولینس کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی اور الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر محمد عباس نے کیمپ کے کامیاب انعقاد پر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون پر محکمہ صحت، ہیلتھ کیئر ورکرز اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میڈیا سے وابستہ افراد اور انصار المہدی جوانان اثنا عشریہ کے کردار کو بھی سراہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .