۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کرگل، الرضا ہیلتھ کیر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کو ایمرجنسی ایمبولینس اور آکسیجن کانسنٹیٹر کا عطیہ

حوزہ/ سی ای سی کرگل فیروز خان نے انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبہ صحت الرضا ہیلتھ کیر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کو 1 ایمرجنسی ایمبولینس عطیہ کیا اور الرضا ہیلتھ کیر نے 8 آکسیجن کانسنٹریٹر عوام کے نام وقف کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرگل/ لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے سربراہ فیروز احمد نے انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبہ صحت الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کو ایک ایمرجنسی ایمبولینس عطیہ کیا اور اس موقع الرضا ہیلتھ کیر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن نے بھی 8 عدد آکسیجن کونسنٹریٹر عوام کیلئے وقف کر دیا جس کو فیروز احمد خان اور بصیر الحق چوہدری کے موجودگی میں عوام کے نام وقف کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں الرضا ہیلتھ کیر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے طرف کنونشن حال احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیرمین و چیف ایگزیکٹو کونسلر لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کاچو فیروز خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر کرگل بصیر الحق چودھری نے بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی جنرل سیکرٹری جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا جس کے بعد الرضا ہیلتھ اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری سرجن سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عباس نے استقبالیہ تقریر پیش کی اپنے تقریر میں ڈاکٹر محمد عباس نے الرضا ہیلتھ کیر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے طرف سے کاچو فیروز خان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون کی فراہمی کو یقینی بنانے کی گزارش کی۔

الرضا ہیلتھ کیر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے فزیشن سپیشلسٹ ڈاکٹر مرتضیٰ علی نے اپنے تقریر میں الرضا ہیلتھ کیر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے طرف سے منعقدہ  فلاحی کاموں کے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الرضا ہیلتھ کیر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن  شعبہ صحت انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل, لداخ نے اب تک ضرورت مند مریضوں میں لاکھوں روپے کے مالی امداد  کی ہے اور ضلع کے دور افتادہ علاقوں جیسے ایچو, موشکوہ دراس, پرکاچک اور بٹمبس جیسے گاؤں شامل ہے وہاں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کرکے ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کو مفت دوائی اور ٹیسٹ وغیرہ فراہم کرنے میں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا  کر ملت کی خدمت کی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرگل بصیر الحق چوہدری نے انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صحت کے حوالے سے کئے جا رہے کاموں کو سراہا اور کورونا وبائی بیماری سے بچاؤ اور لوگوں کو اس بیماری سے بچانے میں ضلع انتظامیہ کا بھرپور تعاون اور حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کورونا جیسی وبائی بیماری کے دوران مذہبی اجتماعات کو ضلع انتظامیہ کے طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں مکمل طور پر بند رکھنے اور اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

چیرمین و چیف ایگزیکٹو کونسلر لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل فیروز احمد خان نے اپنے تقریر میں انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کا مذہبی اور دینی معاملات کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل بالخصوص صحت اور ایجوکیشن کے حوالے سے کئے جا رہے کاموں کے طرف اشارہ کرتے ہوئے انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبہ تعلیم اور شعبہ سماجی بہبود جعفریہ ایکاڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن اور جوادیہ پروجکٹ کیر کے کاموں کو سراہا اور سال 2020 کے نیشنل ایلجبلٹی انٹرنس امتحانات میں جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن اور جوادیہ پروجیکٹ کیر کے طالب علموں کے کامیابی پر جوادیہ پروجیکٹ کیر اور جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن کے منیجمنٹ اور انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجت الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی اور اراکین جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی غریب طبقات اور ضرورت مند لوگوں کے امداد کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہنے پر زور دیتے ہوئے ہل کونسل کے طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کاچو فیروز خان نے اس موقع پر الرضا ہیلتھ کیر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے ڈاکٹروں اور بالخصوص رضاکاروں کا دوران لاک ڈاؤن کورونا وبائی بیماری کے حوالے انکے فلاحی کاموں کو سراہا اور ہل کونسل اور ضلع انتظامیہ کو مکمل تعاون دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوں بالخصوص جوانوں کو رضاکارانہ طور پر ان فلاحی تنظیموں میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

نائب صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ضیا الدین موسوی نے اپنے اختتامی تقریر میں لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے سربراہ فیروز احمد خان کا انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبہ صحت الرضا ہیلتھ کیر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کو ایمرجنسی ایمبولینس عطیہ کرنے پر علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ان فلاحی کاموں میں تعاون کی پیشکش کی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہل کونسل اور ضلع انتظامیہ کے کاموں کو سراہا, سید ضیا الدین موسوی نے الرضا ہیلتھ کیر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے ڈاکٹروں کا 8 سے آکسیجن کنسنٹیٹرٹر عوام کے وقف کرنے پر شکریہ ادا کیا اور الرضا کے کے تمام ڈاکٹروں کے ان خدمات کو خراج تحسین پیش کی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ  پروگرام کو اپنے اختتام تک پہنچایا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد ذاکر میڈیکل آفیسر ترجمان الرضا ہیلتھ کیر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن شعبہ صحت انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے نظامت کے فرائض انجام دے اور بہترین انداز میں اس تقریب کو اپنے اختتام تک پہنچایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .