۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شیخ ناظر مہدی محمدی

حوزہ/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کا پدم شری آخوند بشارت اور صدر پولیس میڈل ایوارڈ یافتہ ڈی ایس پی اسلم میر کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ نے پدم شری آخوند اصغر علی بشارت اور صدر پولیس میڈل ایوارڈ یافتہ ڈی ایس پی محمد اسلم میر کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی۔اس پروگرام کا اہتمام شعبہ ادب جمعیت العلماء اثنا عشریہ نے علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کے تعاون سے کیا گیا۔

صدر جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو روایتی شال پیش کئے اور حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ ایوارڈز ملک بھر کے لوگوں کو یکساں طور پر تقسیم کیا۔

شیخ ناظر مہدی محمدی نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے آنے والی نسلوں کو ایک مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے خلوص اور ایمانداری سے کام کرنے کا حوصلہ ملا ہے کیونکہ سخت محنت کا نتیجہ ایک بہتر مستقبل اور پدم ایوارڈز تک کی تنظیم نو کا باعث بنتا ہے۔

پدم شری آخوند اصغر علی بشارت نے اس موقع پر Dy SP محمد اسلم میر کو مبارکباد پیش کی اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کا اس اعزازی تقریب کے انعقاد اور انہیں اعزاز سے نوازے جانے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ایگزیکٹو باڈی اور شعبۂ ادب کے ممبران بھی موجود تھے۔دریں اثنا سماجی کارکن سجاد کرگیلی نے ایل جی لداخ اور یو ٹی انتظامیہ اور حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملک کے اعلیٰ ترین ایوارڈز کے لئے دو مخلص اور حقیقی شخصیات کی خدمات کو تسلیم کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .