۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
بہار قرآن

حوزہ/ شعبۂ مکاتبِ اثنا عشریہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں مجلس بہار قرآن کے لئے قاری قرآن کے انتخاب کے سلسلے میں ایک آڈیشن کا انعقاد کیا، جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے 20 سے زائد قراء کرام نے شرکت کی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شعبۂ مکاتبِ اثنا عشریہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں مجلس بہار قرآن کے لئے قاری قرآن کے انتخاب کے سلسلے میں ایک آڈیشن کا انعقاد کیا، جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے 20 سے زائد قراء کرام نے شرکت کی۔

شعبہ مکاتب اثنا عشریہ کے مسؤل و عالمی شہرت یافتہ اور معروف قاری قرآن حجت الاسلام شیخ محمد طہٰ شاعری نے اس پروگرام میں جج کے فرائض انجام دیئے جبکہ اخوند محمد امین رکن شعبۂ مکاتب اثنا عشریہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

پروگرام کی آخر میں 20 قاریوں میں سے 8 قاری قرآن کا انتخاب کیا گیا- ان آٹھ کامیاب قاری قرآن کو ایام ماہ مبارک رمضان میں حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے طلاب اور ضلع کے دیگر معروف قراء کرام کے ساتھ مجلس بہار قرآن میں تلاوت قرآن کریم کا موقع فراہم کیا جائے گا-

اس موقع پر شعبہ مکاتب اثنا عشریہ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے جن میں حجت الاسلام مولانا مرتضیٰ شاکری, محمد مہدی جعفری شامل ہیں- آخر میں حجت الاسلام شیخ محمد طہٰ شاعری نے تمام قراء حضرات کا اس آڈیشن میں شرکت پر شکریہ ادا کیا-

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .