۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مہدوی پور دورہ کرگل

حوزہ/ انجمن صاحب الزمان (عج) کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان میں رہبر معظم کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ روح اللہ الموسوی الخمینی کی چوتیسویں (۴۳ویں) برسی کی مناسبت سے سب ڈویژن سانکو میں انجمن صاحب الزمان (عج) کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان میں رہبر معظم کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

برسی کی پروگرام میں سب ڈویژن سانکو اور تحصیل تے سورو کے گوشہ وکنار سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان انقلاب اسلامی نے شرکت کی۔

یہ برسی کی تقریب سانکو میں زیر تعمیر جامع مسجد امام حسن عسکری ؑ میں بعد از نماز جمعہ کے بعد منعقد کی گئی، تاہم مسجد شریف کا افتتاح مہدی مہدوی پور نے آج انجام دیا۔

نماز جمعہ چیرمین انجمن صاحب الزمان (عج) حجۃ الاسلام شیخ صادق بلاغی کی امامت میں اداکی گئی،جس میں آقائے مہدی مہدوی پورنے بھی شرکت کی۔

برسی کے تقریب سے مہمان خصوصی سمیت متعدد علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ خمینی ؒ اور انقلاب اسلامی ایران کے مختلف پہلووں پر مفصل روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ نمایندہ رہبر معظم نے ان دنو ں یو.ٹی لداخ کے چھ روزہ دورے پر گئے ہوئے ہیں، اپنے چھ روزہ دورے کے چوتھے روز سب ڈویژن سانکو سمیت ضلع کے متعدد دیہات کا دورہ کرکے وہاں کے عوام سے ملاقات کی، اور صبح کے وقت سانکو میں منعقدہ برسی کے پروگرام میں شرکت سے قبل کرگل لداخ یتیم ٹرسٹ لنکر چے،نون پبلک ہائی اسکول سانکو اور مرکز تبلیغات امام رضا سانکو جاکر وہاں عوام سے ملاقات کی، جس کے بعد جامع مسجد امام حسن عسکری ؑ کے رسم افتتاح انجام دیا اور بعد از نماز جمعہ برسی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس کے بعد انجمن صاحب الزمان (عج) کے اراکین اور علمائے کرام سے ملاقات کے علاوہ آستانہ عالیہ مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حیدر رضوی سانکو پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی، اس کے بعد واپسی پر فرونہ، سلسکوٹ میں مطہری پبلک اسکول میں جاکر وہاں کے طلاب اور اساتید کے علاوہ مقامی مومنین سے ملاقات کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .