حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ معین المجالس سیڈ واڑہ بارہ بنکی کی جانب سے جرگاواں ضلع بارہ بنکی میں ہونے والی سالانہ تبلیغی مجالس کے موقع پر، حوزہ علمیه حضرت دلدار علی غفران مآب لکھنؤ کی جانب سے بچوں، نوجوانوں اور جوانوں کیلئے دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں بچے اور بچیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا سید رضا حیدر نے مذہب کی بنیادی اور ضروری چیزوں سے انہیں آشنا کرایا جبکہ مولانا ندیم رضا نے نیز بچوں کو وعظ و نصیحت کی۔
کیمپ کے آخر میں، ڈاکٹر مولانا سید کلب رشید نے بچوں کو وعظ و نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا بہترین استعمال، آنے والی نسلوں کو دین کی تعلیم دینا ہے اور دینی تعلیم وہی دیتا ہے جو خود دیندار ہو۔
کیمپ کے اختتام پر بچوں کو نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔