۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
دو روزہ تربیتی کیمپ

حوزه/ بارہ بنکی؛ انجمنِ معین المجالس سیڈ واڑہ بارہ بنکی کی جانب سے جرگاواں ضلع بارہ بنکی ہندوستان میں ہونے والی سہ روزہ سالانہ تبلیغی مجالس کے آخری دن حوزہ علمیه حضرت دلدار علی غفران مآب لکھنؤ کی جانب سے بچوں کیلئے منعقدہ تربیتی کیمپ میں بھرپور تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بارہ بنکی؛ انجمنِ معین المجالس سیڈ واڑہ بارہ بنکی کی جانب سے جرگاواں ضلع بارہ بنکی ہندوستان میں ہونے والی سہ روزہ سالانہ تبلیغی مجالس کے آخری دن حوزہ علمیه حضرت دلدار علی غفران مآب لکھنؤ کی جانب سے بچوں کیلئے منعقدہ تربیتی کیمپ میں بھرپور تعداد میں بچوں نے شرکت کی نیز اس موقع پر آنے والے معزز علماء، خطبا و دیگر مہمانوں نے اپنا قیمتی وقت دیکر بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے درخشاں مستقبل کے لئے دعائیں دیں۔

بارہ بنکی میں بچوں کیلئے دو روزہ تربیتی کیمپ اور تقریب تقسیم انعامات

اس کیمپ میں تشریف لانے والے معززین میں حجج الاسلام عالی جناب مولانا سید عازم باقری صاحب، مولانا سید نجیب الحسن زیدی صاحب، مولانا سید حیدر عباس صاحب، مولانا سید طرماح حیدر زیدی صاحب، مولانا زائر عابد صاحب عالمپوری، مولانا سید شمس الحسن نجفی صاحب کے نام سر فہرست ہیں۔

بارہ بنکی میں بچوں کیلئے دو روزہ تربیتی کیمپ اور تقریب تقسیم انعامات

پروگرام کے اختتام پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والی بچیوں بالترتیب: الفت زھراء بنت اسد عباس، تسبیح زہراء بنت مولانا اعجاز حیدر صاحب اور شفا زہراء بنت منظر عباس کو مہمان خصوصی، اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین جناب سید علی زیدی صاحب اور انجمنِ معین المجالس کے منتظم اعلیٰ جناب سید محمد کفیل زیدی صاحب کے ہاتھوں نفیس انعام سے نوازا گیا۔

بارہ بنکی میں بچوں کیلئے دو روزہ تربیتی کیمپ اور تقریب تقسیم انعامات

آخر میں پروگرام کے منتظم نے کہا کہ ہم حوزہ علمیه حضرت دلدار علی غفران مآب لکھنؤ کے منتظمین اور انجمن معین المجالس سید واڑہ بارہ بنکی اتر پردیش کے تمام عہدیداروں بالخصوص منتظم اعلیٰ جناب سید محمد کفیل زیدی صاحب کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر ممکنہ مدد میں ہمارے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .