۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
برسی بنگلورو

حوزہ/ ہندوستان کی آٹی سٹی بنگلور میں امام خمینیؒ کی 34سویں کی مناسبت سے "یاد خمینیؒ" کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست کرناٹک کے مشہور و معروف آٹی سٹی بنگلور کی مسجدِ عسکری رچمنڈر ٹاؤن میں بانی انقلاب اسلامی و رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے بروز 3 جون بروزِ سنیچر بعد از نماز مغربین ایک پروگرام کا انقعاد انجمن امامیہ بنگلور کی جانب سے کیا گیا جس میں مختلق شعرإ عظام، علمإ حضرات بشمول امام جمعہ و جماعت مسجد عسکری مولانا سید قمر نقوی، امام جماعت مسجد القائم عج بنگلور مولانا سید قائم عباس ، ممبر حج کمیٹی و چاند کمیٹی کرناٹک مولانا سید منظور رضا عابدی اور مولا اعظم علی جعفری نے شرکت کی اور امام راحلؒ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مولانا منظور رضا عابدی نے کہا کہ "خمینیؒ کو کسی زمان یا مکان میں محدود نہیں کرسکتے۔ ان کو محدود کرنا یعنی انسانیت کے ساتھ ظلم ہے، امام خمینیؒ زمان و مکان پر چھاگئے۔ مولانا نے مزید کہا کہ امام خمینیؒ نے یہ عملی طور پہ دکھایا کہ اصلاح معاشرہ کا سفر تزکیہ نفس سے شروع ہوتا ،انسان سازی کا سفر خود سازی سے شروع ہوا ہے"

امام جمعہ و جماعت مسجد عسکری مولانا سید قمر نقوی نے کہا کہ امام راحلؒ نے ہمیشہ اس بات پہ تاکید کی کہ ہم اپنا وظیفہ انجام دے اور نتیجہ اللہ تعالی پر چھوڈ دے، نیز یہ بھی کہا کہ امام نے اللہ کیلۓ قدم اٹھایا اسی لیے اللہ نے امام کا ذکر باقی رکھا۔

پروگرام میں امام خمینیؒ کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بھی مومنین کو دکھائی گئی اور آخر میں چیرمین انجمن امامیہ سید ضامن رضا نے علمإ، شعرا و مومنین کو شرکت پر ہدیہ تشکر عرض کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .