حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج پوری دنیا میں حضرت امام خمینیؒ کی ۳۴ویں برسی منائی جا رہی ہے، اسی مناسبت سے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حضرت امام خمینیؒ کے انقلاب نے پوری بین الاقوامی مساوات کو بدل کر رکھ دیا۔
وہ لکھتے ہیں کہ امام خمینی نے جس انقلاب کا پرچم لہرایا اور جس کی رہنمائی اس وقت رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کررہے ہیں، اس نے ایک تاریخی بدل دی اور بین الاقوامی مساوات کو بنیادی طور پر تبدیل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں حضرت امام خمینیؒ کے افکار اور بیانات زیادہ موثر ثابت ہو رہے ہیں۔