۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے جامع علی مسجد حوزہ علمیه جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید ثواب نہیں، بلکہ عمل کی کتاب ہے۔ پس کتاب الٰہی کو پڑھیں، سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیه جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید ثواب نہیں، بلکہ عمل کی کتاب ہے۔ پس کتاب الٰہی کو پڑھیں، سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اہل بیت اطہار ؑکی سیرت کو بھی پڑھنے، سمجھنے اور عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف نعرے لگانے اور خالی محبت کے دعوے کافی نہیں۔ محبت اہل بیت علیہم السّلام وہی ہوتی ہے کہ جو ہمیں کھینچ کر ان کے پیچھے اس طرح لے جائے کہ ہم ان کے دامن سے چمٹے ہوئے ہوں۔ وہ حرکت کر رہے ہوں تو ہم اگر گھسیٹتے ہوئے بھی جائیں تب بھی ان کے دامن کو نہ چھوڑیں تو یہ ہے حقیقی محبت۔ آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اگر ہم اپنے اندر محبت اہل بیت علیہم السلام پیدا کر لیں تو ہم کامیاب اور کامران ہیں، ہمیں معصومین علیہم السّلام کا دامن تھامنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید بھی معصوم اور اہل بیتؑ بھی معصوم ہیں، اسی طرح قرآن مجید بھی حق اور اہل بیت بھی حق ہیں، قرآن مجید کا نزول بھی اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہوا اور آئمہ معصومین علیہم السّلام کو بھی معین کرنے والا اللہ ہی ہے، امام بنانے والا اللہ ہے۔ " قد جاءکم من اللہ نور و کتاب مبین؛ اے لوگو!اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمھاری طرف دو چیزیں آئی ہیں، ایک نور آیا ہے اور ایک کتاب مبین آئی ہے۔ کتاب مبین بھی معصوم ہے، حق ہے اور نور بھی معصوم اور حق ہے۔ معصوم ہمارے ہاں صرف چودہ ہیں۔ رسالت مآب خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی، جناب فاطمة الزھرا اور ان کے علاوہ بارہ امام۔ یہ ہیں ہمارے معصوم ان کے علاوہ کوئی معصوم نہیں۔ نہ پندرھواں ہے نہ سولہواں، نہ سترہواں ہے، تو ان کی سیرت پر بھی عمل کریں اور ترجمہ قرآن بھی پڑھیں، اگر ہم قرآن اور سیرت کے مطابق اپنے عمل کو انجام دیں گے تو یہ ہے ان کے دامن سے متمسک ہونا اور ان کے دامن کو مضبوطی سے تھامنا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .