۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر قرآن مجید کو اپناؤ گے تو علم حاصل ہوگا، حریت و آزادی آئے گی ،کسی کے سامنے جھکو گے نہیں، نہ افسر ،زمیندار، حکمران اور نہ ہی امریکہ کے سامنے جھکنے کی ضرورت ہوگی۔بلکہ قرآن مجید کا علم حاصل کرنے سے آپ میں آزادی کی تڑپ پیدا ہوگی اور استقلال آئے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامعہ مسجد علی جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میںقرآن مجید کا ترجمہ پڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے جہاں لاکھوں خرچ کر کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی جاتی ہے، وہیں صرف چند سو خرچ کر کے قرآن مجید ناظرہ اور اس کا ترجمہ پڑھا دیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ قرآن مجید بغیر ترجمہ کے آپ کو فائدہ نہیں دے گا، یہ صرف ثواب کی کتاب نہیںبلکہ ایک عملی کتاب ہے۔ اسے پڑھیں، سمجھیں اور اس کے مطابق عمل کریں۔ اگر قرآن مجید کو اپناؤ گے تو علم حاصل ہوگا، حریت و آزادی آئے گی ،کسی کے سامنے جھکو گے نہیں، نہ افسر ،زمیندار، حکمران اور نہ ہی امریکہ کے سامنے جھکنے کی ضرورت ہوگی۔بلکہ قرآن مجید کا علم حاصل کرنے سے آپ میں آزادی کی تڑپ پیدا ہوگی اور استقلال آئے گا۔

لیکن افسوس ہم پاکستانیوں میں بحیثیت قوم استقلال ہے اور نہ ہی ہم آزاد ہیں۔ اگر ہمارے پاس استقلال اور حریت نہیں ہے تو گویا کچھ بھی ہمارے پاس نہیں ہے۔ یہ سب کچھ ملتا ہے قرآن و اہل بیت سے۔ اہل بیت ؑ کو چھوڑ نے والوں نے پہلے دن سے ہی کہہ دیا تھا ہمارے لئے قرآن ہی کافی ہے لیکن رسول اللہ کے فرمان کے مطابق قرآن اوراہل بیت کوماننے والوں کو حقیقی طور پراہل ایمان بننا چاہیے ۔ جس کے لئے ضروری ہے کہ قرآن مجید کو پڑھو ،سمجھو ، اپنی زندگی اس کے مطابق ڈھالو، اہل بیت ؑکے اقوال و فرامین پڑھو ، احادیث پڑھو، اہل بیتؑ کی سیرت پڑھو اور اس کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالو۔

قرآن مجید جب آپ پڑھیں گے تو گویا معاشرتی طوق سب ختم ہو جائیں گے اور آپ آزاد ہو جائیں گے کیونکہ قرآن مجید آپ کو یہ کہتا ہے:”بس اللہ کے سامنے جھکو، جس جس کے سامنے اللہ کہے جھکو، باقی کسی کی پرواہ نہ کرو۔ اس وقت انسان آزادہو جاتا ہے۔ وہ پھر کسی اور چیز کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .