پیر 18 اگست 2025 - 09:17
محبت اہل بیت (ع) تمام کمالات اور توفیقات کی بنیاد اور اصل ہے

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمیٰ بهجت قدس سرہ محبت اہل بیت علیہم السلام کو تمام کمالات اور توفیقات کی بنیاد اور اصل قرار دیتے تھے اور تاکید کرتے تھے کہ اس بے بہا سرمایہ سے ہرگز غفلت نہیں کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ گوہر بار جملہ حضرت آیت اللہ بهجت قدس سرہ کی اہل بیت علیہم السلام سے عمیق معرفت اور سلوک معنوی میں ان کی محبت کے محوری مقام کا نچوڑ ہے۔

حضرت آیت اللہ بهجت قدس سرہ فرماتے ہیں:

از محبت اهل بیت علیہم السلام نباید دست برداشت، همه چیز توی محبت است، اگر چیزی داریم از محبت است۔

ہمیں اہل بیت (ع) کی محبت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔ ہر چیز محبت پر مبنی ہے۔ ہمارے پاس اگر کچھ ہے تو وہ اسی محبت سے ہے۔

مآخذ: به سوی محبوب، ص ۱۲۲

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha