حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوہاٹ قومی وحدت کونسل ڈویژن کے زیر اہتمام مرائی بالا امام بارگاہ میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کے جوانان، بزرگان مرد و خواتین نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب میں علاقہ بنگش و اورکزئی کے علمائے کرام نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے افکار پر روشنی ڈالی۔
مقررین میں علامہ محمد بشیر جمارانی، علامہ سید محمد باقر منتظری امام جمعہ ابراہیم زئی ہنگو ، علامہ جہانزیب علی جعفری صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین، علامہ صابر علی رجائی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین، علامہ نجات حسین ، علامہ سید محمد سیدین جنرل سیکرٹری قومی وحدت کونسل، علامہ سید ساقی عباس تھے۔