۱ خرداد ۱۴۰۳ |۱۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 21, 2024
امام خمینیؒ

حوزہ/امام خمینی نے اپنی اس تحریک سے فقیہ کی طاقت اور اس کے اختیارات کو بھی دنیا کے سامنے پیش کر کے دنیا کو بتایا کہ فقیہ فتویٰ دینے کے ساتھ ساتھ اس کے اجراء کی بھی طاقت و قوت رکھتا ہے وہ صرف دینی عالم ہی نہیں ہوتا بلکہ اسکی بصیرت اصلاح معاشرت کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امروہہ میں امام خمینی کی برسی کے موقع پر جامعہ ھدیٰ میں مولانا ڈاکٹر شہوار حسین صاحب نے فرمایا کہ "امام خمینی کو مجدّد شیعیت اس لۓ کہا جاتا ہے کہ آپ نے اسلامی حکومت قائم کر کے دنیا کے سامنے حقیقی اسلام کی تصویر پیش کی اور دنیا کو بتایا کہ اگر صحیح معنوں میں دنیا میں احکامِ اسلامی کا نفاذ ہو جاۓ تو ہر طرف امن و امان قائم ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی کو اس انقلاب میں جو کامیابی حاصل ہوئی اس کی بنیاد تقویٰ اور پرہیزگاری تھی اس لیے کہ جو اقدام ﷲ کے لئے کیا جاتا ہے اس میں کامیابی یقینی ہوتی‌ ہے۔ امام خمینی نے یہ کامیابی طاقت و قوت اور مال و دولت کی بنیاد پر حاصل نہیں کی بلکہ اپنی روحانیت اور ﷲ کی ذات پر بھروسہ کرنے سے حاصل کی اس لۓ کے قرآن مجید میں خداوند عالم فرماتا ہے کہ "جو ﷲ پر بھروسہ کرتا ہے ﷲ اسکی مدد فرماتا ہے".

مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے اپنی اس تحریک سے فقیہ کی طاقت اور اس کے اختیارات کو بھی دنیا کے سامنے پیش کر کے دنیا کو بتایا کہ فقیہ فتویٰ دینے کے ساتھ ساتھ اس کے اجراء کی بھی طاقت و قوت رکھتا ہے وہ صرف دینی عالم ہی نہیں ہوتا بلکہ اسکی بصیرت اصلاح معاشرت کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .