۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
گرامی داشت ارتحال امام خمینی ره و شهدای ۱۵خرداد

حوزه/ قزوین-حوزه علمیه خواہران کے سربراہ نے کہا کہ مکتب امام خمینی(ره) کے شاگرد «أَشِدَّاءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَاءُ بَیْنَهُمْ» ( کافروں کے مقابلے میں تو سخت ہیں اور آپس میں رحم دل) کے مصداق ہیں اور دین ناب محمدی (ص) کے تربیت یافتہ ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین رضا کاظم لو نے قزوین میں امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور 15 خرداد کے شہداء کی یاد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی میں امام رحمۃ اللّٰہ علیہ کا ہدف، لوگوں کو خدا کی جانب متوجہ کرانا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم مسئلہ امام (رح) کی شناخت اور آپ کی اطاعت کرنا ہے، کیونکہ شناخت اور اطاعت کے بغیر حقیقی معرفت حاصل نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی (رح) دین محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے احیاء کیلئے کوشاں رہے۔ انصاف کے حصول کی صلاحیت، سیاست اور دین کے ربط پر یقین، مظلوم کا دفاع اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانا، وہ دینی اور اسلامی خصوصیات ہیں جن پر امام (رح) کو پختہ اور مکمل یقین تھا۔

قزوین-حوزه علمیه خواہران کے سربراہ نے کہا کہ مکتب امام خمینی(ره) کے شاگرد «أَشِدَّاءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَاءُ بَیْنَهُمْ» میں سے ہیں اور دین ناب محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے تربیت یافتہ ہیں۔ مکتب امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے شاگردوں میں قاسم سلیمانی جیسوں کا نام سر فہرست ہے۔

حجت الاسلام کاظم لو نے سماجی اور سیاسی میدان میں دین کے عملی نفاذ کو امام راحل رحمۃ اللّٰہ علیہ کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ امام (رح) ان لوگوں کی حمایت سے جن پر آپ یقین رکھتے تھے، جارح امریکہ اور انگلستان کے خلاف کھڑے ہو گئے اور کہا کہ "امریکہ کوئی غلطی نہیں کر سکتا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خداوند متعال کا شکر ادا کرتے ہیں کہ امام خمینی (رح) کی وفات کے بعد، انقلابِ اسلامی کی قیادت رہبر معظم کے سپرد ہوئی۔ آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی (رح) نے کہا:"اگر آپ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو جاننا چاہتے ہیں تو انہیں آیت اللہ سید علی خامنہ سے جانیں۔"

حوزه علمیه خواہران صوبۂ قزوین کے سربراہ نے کہا کہ آج ہماری زمہ داری «أَنْ تَقُومُوا لِلَّهِ» کو قائم کرنا ہے اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی پیروی کرتے ہوئے معاشرے میں ایمان اور امید کے فروغ کو اپنی سرگرمیوں میں شامل کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .