۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بایدن

حوزہ/ امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز لکھتا ہے جو بائیڈن نے یوکرین کی ایک کمپنی سے پچاس لاکھ ڈالر رشوت لی، اس کے پاس ثبوت موجود ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز لکھتا ہے جو بائیڈن نے یوکرین کی ایک کمپنی سے پچاس لاکھ ڈالر رشوت لی، اس کے پاس ثبوت موجود ہیں ۔

واشنگٹن ٹائمز نے امریکی فیڈرل پولیس کے ایک مخبر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یوکرین کی بوریسما انرجی کمپنی کا ایک منیجر 2015 اور 2016 کے درمیان کمپنی کی مالی بدعنوانی کی تحقیقات کرکرنے والے یوکرینی پراسیکیوٹر کو ہٹانے کے لیے امریکہ کے اس وقت کے نائب صدر یعنی جو بائیڈن کو 5 ملین ڈالر رشوت دی گئی۔

اس کے علاوہ اسی تناظر میں جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو بھی 5 ملین ڈالر رشوت دی گئی، اس وقت ہنٹر بائیڈن بوریسما کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خدمات انجام دے رہے تھے، اس واقعے کے علاوہ بھی کئی مواقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی معاشی اور اخلاقی بدعنوانی کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔

کانگریس کے تفتیش کاروں کے پاس ایسے بینک شواہد موجود ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ جو بائیڈن کے خاندان کے افراد اور ان کے کاروباری ساتھیوں نے چین اور رومانیہ سمیت ممالک میں لاکھوں ڈالر وصول کیے ہیں۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ریپبلکن اور وائٹ ہاؤس کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی ہے، کہا جاتا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد جو بائیڈن اور ان کے خاندان کو مالی طور پر بدعنوان ظاہر کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .