امام باڑہ غفرانمآب لکھنو ہندوستان
-
شہادتِ علی اصغر، امام حسین (ع) کی حقانیت کا ثبوت ہے، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ ہندوستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید کلب جواد نقوی نے امام باڑہ غفران مآب لکھنؤ میں محرم الحرام کی نویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم سب کو آزمائش میں مبتلا کریں گے۔ گزشتہ امتوں کا بھی امتحان ہوا ہے اور قیامت تک آنے والی ہر نسل کا امتحان ہوگا۔
-
لکھنؤ ہندوستان میں عالمی یوم علی اصغرؑ کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع
حوزه/محرم الحرام کی چھٹی تاریخ کو امام باڑہ غفران مآب لکھنؤ ہندوستان میں شام 5 بجے یوم علی اصغر علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا گیا، جس میں خواتین نے اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
بارہ بنکی؛ انجمن معین المجالس کے تحت دو روزہ تربیتی کیمپ
حوزه/ انجمنِ معین المجالس سیڈ واڑہ بارہ بنکی کی جانب سے جرگاواں ضلع بارہ بنکی میں ہونے والی سالانہ تبلیغی مجالس کے موقع پر، حوزہ علمیه حضرت دلدار علی غفران مآب لکھنؤ کی جانب سے بچوں، نوجوانوں اور جوانوں کیلئے دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں بچے اور بچیوں نے شرکت کی۔
-
لکھنؤ امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام کی آٹھویں مجلس سے خطاب:
محمد و ال محمدؐ سے تمسک اختیار کرنا اور انہیں وسیلہ قرار دینا سنت انبیا ہے؛ حجۃ الاسلام مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ مولانا نے مسلمان محدثین کی کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے ثابت کیا کہ انبیائے کرامؑ نے بھی ابتلا اور مصیبتوں کے وقت محمد و ال محمدؐ کو وسیلہ قرار دیاتھا جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ محمد و ال محمدؐ سے تمسک اختیار کرنا اور انہیں وسیلہ قرار دینا سنت انبیاؑ ہے۔
-
امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام کی ساتویں مجلس سے خطاب:
اگر جنت چاہئے تو قرآن مجید اور اہلبیتؑ رسول کو وسیلہ قرار دینا ہوگا: مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ پیغمبرؐ اسلام نے فرمایا ہے کہ قران اور اہلبیتؑ ہرگز ہرگز جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوض کوثر پر میرے پاس پہونچ جائیں۔ لہٰذا اگر جنت اور جام کوثر چاہئے تو قرآن مجید اور اہلبیتؑ رسول کو وسیلہ قرار دینا ہوگا۔
-
امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کی تیسری مجلس سے مولانا سید کلب جواد نقوی کا خطاب:
تقویٰ کے بغیر کوئی عمل قابل قبول نہیں ہے: مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ اسلام کا تعلق فقط زبان سے ہے لیکن ایمان کا تعلق دل سے ہے، اس کے بعد تقویٰ کی منزل ہے جسکے بغیر کوئی عمل قابل قبول نہیں ہے، قرآن مجید میں صاحبان ایمان سے بار بار مطالبہ کیا گیا ہے کووہ تقوائے الٰہی اختیار کریں۔
-
مدافعین و مبلغین غدیر کی قبور پر حاضری اور فاتحہ خوانی +تصاویر
حوزہ/ عید غدیر کے موقع پر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے اساتذہ اور طلاب نے حسینیہ حضرت غفرانمآب (رہ) پہنچ کر غدیر کے پاسبان اور مبلغ علماء رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی قبور مطہرہ کی زیارت اور فاتحہ خوانی کی۔
-
اردو،ھندی میں پڑھئیے:
قائد ملت حجۃ الاسلام مولانا سید کلب جواد نقوی کا مختصر زندگی نامہ اور خاندان اجتہاد کا مختصر تعارف، تالیف ڈاکٹر سید امانت حسین نقوی نمائندہ و ترجمان خاندانِ دیوان ناصر علی و خاندان اصلاح
حوزہ/اس کتابچہ کو ڈاکٹر سید امانت حسین نقوی نمائندہ و ترجمان خاندانِ دیوان ناصر علی و خاندان اصلاح، کھجوہ، بہار، صدر آل انڈیا علی کانگریس لکھنؤ - یوپی - انڈیا نے مرتب کیا ہے جسمیں قائد ملت حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید کلب جواد نقوی کی زندگی کا مختصراً احاطہ کیا گیا ہے۔
-
ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے شیعہ اپنے محسن اعظم کو ضرور جانیں اور پہچانیں،سید مصطفیٰ حسین نقوی اسیف جائسی
حوزہ/بر صغیر میں اصول کے پہلے علمبردار، رسول خیر الانام اور اہل بیت کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے طریقہ پر ہند میں سارے عبادات و اعمال، خاص طور پر نماز جماعت و جمعہ و اعیاد کو برپا کرنے والے، روضہ خوانی اور محرم ناموں سے الگ، علمی، محقق اور مستند ذاکری کے بانی جن کا آج 242 سال گزرنے کے بعد بھی احسان شناس و تحقیق پسند علماء و مؤمنین بصد احترام نام لیتے ہیں۔ یعنی مجدد الشریعۃ محیی الملۃ آیۃ اللٰہ العظمیٰ سید دلدار علی غفران مآب ہیں ۔