۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
مولانا سید صفی حیدر

حوزہ/مولانا سید صفی حیدر صاحب نے گولہ گنج لکھنؤ ہندوستان میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی عظمت کے لیے یہی کافی ہے کہ آپ گیارہ معصوموں کی ماں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ، گولہ گنج واقع ادارہ تنظیم المکاتب میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی کی شہادت کے سلسلے میں سہ روزہ مجالس کی دوسری مجلس کا انعقاد ہوا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے مولوی نقی عباس نے کیا۔ اس کے بعد مولوی علی حیدر، مولوی حسن عسکری اور مولوی ایاز رضوی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید صفی حیدر نے کہا کہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پردہ غیب میں دین بچانے كا کام کر رہے ہیں اور ظہور کے بعد دین پھیلانے کا کام کرینگے۔ اللہ نے ہدایت کی ذمہ داری مردوں پر رکھی لیکن کائنات کی واحد خاتون ہیں جو ہدایت کے لئے آئی جو گیارہ اماموں کی ماں ہیں۔

مولانا نے کہا کہ جب جناب اسماعیل کو ذبح کرنے کے لئے جناب ابراہیم لے کر گئے تو شیطان نے جناب ابراہیم کو زوجہ کو بہکایا لیکن بہکی نہیں کیونکہ وہ ایک معصوم کی زوجہ تھیں اور ایک معصوم کی ماں تھیں اسی سے عظمت فاطمیہ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جو ایک معصوم کی ماں ہو اُسکا کیا مرتبہ ہے تو جو گیارہ معصوموں کی ماں ہوں انکا کیا مرتبہ ہوگا۔

آخر میں مولوی نقی عباس اور مولوی ظفر علی نے نوحہ خوانی کی اور طلاب جامعہ امامیہ نے سینہ زنی کی۔
مجلس میں نظامت کے فرائض مولانا علی مہذب خرد نقوی نے انجام دیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .