۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
ایام فاطمیہ

حوزہ/ ائمه علیہم السلام کے زمانے میں ایام فاطمیہ نہ منانے اور مجالس عزاء منعقد نہ کرنے کی بنیادی وجوہات سیاسی دباؤ اور تقیہ تھا۔ روایات کے مطابق، امام جعفر صادق علیہ السلام اور دیگر ائمه علیہم السلام کو مخالفین کے شدید دباؤ کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے وہ حتیٰ کہ اپنے گھروں کے اندر بھی مکمل احتیاط کے ساتھ عزاداری کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ائمه علیہم السلام کے زمانے میں ایام فاطمیہ نہ منانے اور مجالس عزاء منعقد نہ کرنے کی بنیادی وجوہات سیاسی دباؤ اور تقیہ تھا۔ روایات کے مطابق، امام جعفر صادق علیہ السلام اور دیگر ائمه علیہم السلام کو مخالفین کے شدید دباؤ کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے وہ حتیٰ کہ اپنے گھروں کے اندر بھی مکمل احتیاط کے ساتھ عزاداری کرتے تھے۔

روایت کا پس منظر

«عن سُفْیَانَ بْن مُصْعَبٍ الْعَبْدِیِّ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی أَبِی عَبْدِ اللَّهِ علیه السلام فَقَالَ: قُولُوا لِأُمِّ فَرْوَةَ تَجِی ءُ فَتَسْمَعُ مَا صُنِعَ بِجَدِّهَا. قَالَ: فَجَاءَتْ فَقَعَدَتْ خَلْفَ السِّتْرِ، ثُمَّ قَالَ: أنْشِدْنَا، قَالَ فَقُلْتُ: فَرْوُ جُودِی بِدَمْعِکِ الْمَسْکُوبِ، قَالَ: فَصَاحَتْ وَ صِحْنَ النِّسَاءُ، فَقَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ علیه السلام: الْبَابَ الْبَابَ، فَاجْتَمَعَ أَهْلُ الْمَدِینَةِ عَلَی الْبَابِ، قَالَ: فَبَعَثَ إِلَیْهِمْ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ علیه السلام صَبِیٌّ لَنَا غُشِیَ عَلَیْهِ، فَصِحْنَ النِّسَاءُ»

مشہور شاعر سفیان بن مصعب عبدی کی ایک روایت کے مطابق، امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک موقع پر اپنی والدہ ام فروہ کو ذکر مصائب کے لئے بلایا۔ جب سفیان نے اشعار پڑھے تو خواتین بلند آواز میں رونے لگیں۔ اس پر امام نے فوراً حکم دیا کہ دروازے کی حفاظت کی جائے، کیونکہ گریہ کی آواز سن کر مدینہ کے لوگ گھر کے باہر جمع ہو گئے تھے۔ امام نے معاملہ قابو میں رکھنے کے لئے پیغام بھجوایا کہ یہ شور گھر کے ایک بچے کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہے۔

مجلس کے عدم انعقاد کی تین اہم وجوہات

1. سخت حالات میں تقیہ کی ضرورت: ائمه علیہم السلام کو اس حد تک نگرانی کا سامنا تھا کہ وہ اپنی نجی مجالس میں بھی محتاط رہتے تھے۔

2. ذکر مصائب کے دوران شدید گریہ و زاری: اہل بیت علیہم السلام کے غم کا اظہار اس قدر گہرا ہوتا تھا کہ ان کا گریہ دیگر لوگوں کو سنائی دیتا، جو خطرات بڑھا سکتا تھا۔

3. سیاسی و سماجی دباؤ: بنو عباس اور بنو امیہ کے ادوار میں اہل بیت علیہم السلام اور ان کے شیعہ سخت دباؤ میں تھے، جس کی وجہ سے عوامی مجالس منعقد کرنا ناممکن تھا۔

یہ تمام عوامل واضح کرتے ہیں کہ ائمه علیہم السلام کے دور میں فاطمیہ کی مجالس کا انعقاد کیوں ممکن نہ تھا، اور کیوں وہ تقیہ کے ساتھ نجی طور پر عزاداری کرتے تھے۔

(ماخذ: الکافی، ج 8، ص 216)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .