۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
1

حوزہ/ قم میں واقع مرحوم آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی کے دفتر میں پہلی سے تیسری جمادی الثانی تک حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی یاد میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم میں واقع مرحوم آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی کے دفتر میں پہلی سے تیسری جمادی الثانی تک حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی یاد میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجالس علماء، اساتذہ، اور خاندان عصمت و طہارت کے عقیدت مندوں کی موجودگی میں انتہائی رقت آمیز ماحول میں منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین الیاسی نے رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈالی۔

یہ مجالس ہر سال تین دن تک اسی مقام پر جاری رہتی ہیں، آج بروز جمعرات، روز شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر مرحوم آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی کی برسی کے موقع پر خصوصی مجلس عزا بھی منعقد ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .