جمعہ 6 دسمبر 2024 - 06:00
حضرت زہرا (س) سورۂ کوثر کا نمایاں ترین مظہر ہیں

حوزہ/ مجمع جهانی اہل بیت (ع)کے سکریٹری جنرل نے حضرت زہرا (س) کو کوثر گرائی کا کامل ترین اور جامع ترین مظہر قرار دیتے ہوئے کہا: تمام انبیاء علیہم السلام کو اس بنیادی امر کی تکمیل کے لیے مبعوث کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجمع جهانی اہل بیت (ع)کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین رضا رمضانی نے حضرت زہرا (س) کی شہادت کے موقع پر مسجد الفتح چمارسرا رشت میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن مجید کا ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ اس میں ایک پائیدار اور مضبوط سلسلے کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ ایک بے بنیاد اور غیر مستحکم سلسلے کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

مجمع جهانی اہل بیت (ع)کے سکریٹری جنرل نے قرآن کریم کو خیر کثیر کا منبع قرار دیا اور کہا: حضرت زہرا (س) قرآن میں ذکر کیے گئے کوثر کا نمایاں ترین مظہر ہیں۔ وہی ہیں جن کی شان میں سورۂ کوثر نازل کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ ایک باطل تصور ہے کہ انسان یہ سمجھے کہ مال، دولت، شہوت اور طاقت کے حصول میں ہی کامیابی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .