۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
کرگل میں ایام فاطمیہ کی مجالسِ عزاء شان و شوکت سے اختتام پذیر

حوزہ/ جمعیتِ العلماء اثناء عشریہ کرگل کے زیر اہتمام ایام فاطمیہ کی مناسبت سے کرگل میں مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، یہ مجالسِ عزاء 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی 1446 ہجری تک مسلسل جاری رہیں اور 3 جمادی الثانی 1446 ہجری کو ماتمی جلوس کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیتِ العلماء اثناء عشریہ کرگل کے زیر اہتمام ایام فاطمیہ کی مناسبت سے کرگل میں مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، یہ مجالسِ عزاء 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی 1446 ہجری تک مسلسل جاری رہیں اور 3 جمادی الثانی 1446 ہجری کو ماتمی جلوس کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔

ان مجالسِ عزاء میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے ہوئے علمائے کرام نے حضرت فاطمۃ الزہراء سلام الله علیہا کے فضائل و مناقب پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور شعبۂ تبلیغات جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کی طرف سے دیئے گئے مختلف موضوعات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی اور ساتھ ہی ساتھ عالم اسلام کی موجودہ صورتحال اور مسلمانوں بالخصوص پاراچنار، لبنان، غزہ اور شام کے مؤمنین پر ڈھائے جانے والے ظلم و تشدد اور دہشتگردی پر بھی حاضرین و مؤمنین کو آگاہ کیا۔

جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبۂ میڈیا سیل اثناء عشریہ نیٹ ورک نے ان مجالسِ عزاء کو براہ راست جمعیت کے آفیشل یوٹیوب چینل پر نشر کیا، جن سے دور دراز علاقوں میں بیٹھے مؤمنین، بزرگ اور بالخصوص ضلع کرگل سے باہر ریاستوں میں زیر تعلیم طلاب اور طالبات نے استفادہ کیا۔

جن علمائے کرام و خطباء نے 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی 1446 ہجری تک منعقدہ مجالس سے خطاب کیا ان میں حجت الاسلام شیخ غلام علی مفیدی، حجت الاسلام شیخ غلام مہدی ایمانی، حجت الاسلام سید محمد طاہ رضوی، حجت الاسلام شیخ علی نقی مبلغی، حجت الاسلام شیخ حسنین ترابی، حجت الاسلام شیخ محمد حسین توسلی، حجت الاسلام شیخ عبداللہ منوری، حجت الاسلام شیخ احمد ارمان، حجت الاسلام شیخ محمد حسین محمدی، حجت الاسلام شیخ لیاقت علی اکبری، حجت الاسلام والمسلمين شیخ عباس واعظی، حجت الاسلام شیخ اسحاق بابائی، حجت الاسلام شیخ محمد طاہ شاعری، حجت الاسلام شیخ علم الہدیٰ ذاکری، حجت الاسلام والمسلمين شیخ ابراہیم فلسفی، حجت الاسلام شیخ محمد والمسلمين حسین مجلسی، حجت الاسلام شیخ حسن صابری، حجت الاسلام شیخ علی نقی مبلغی، حجت الاسلام شیخ مرتضیٰ حکیمی کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .