۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
شام

حوزہ/ الجزیرہ نے بتایا روس نے شام میں اقتدار کی منتقلی کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ اجلاس ممکنہ طور پر آج، 9 دسمبر کو منعقد ہو سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ نے بتایا روس نے شام میں اقتدار کی منتقلی کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ اجلاس ممکنہ طور پر آج، 9 دسمبر کو منعقد ہو سکتا ہے۔

شام کی حزبِ اختلاف کی جانب سے ایک عبوری کونسل تشکیل دینے کے ساتھ ہی روس نے اقوام متحدہ کے تحت شام کی صورتحال پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روس کے حکام نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی ذرائع سے اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنائیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بشار الاسد کے دور حکومت میں شام مشرقِ وسطیٰ میں روس کے قریبی اتحادیوں میں شامل رہا ہے۔ اس دوران، اسد حکومت نے طرطوس میں روس کو بحری اڈہ اور لاذقیہ کے حمیمیم میں فضائی اڈہ قائم کرنے کی اجازت دی تھی، جو روس کی سیاسی اور عسکری حمایت کے بدلے میں دیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .