حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران حجت الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے نمازیوں کو تقوائے الٰہی کی نصیحت کی اور یومِ طلبہ کی مناسبت سے، طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو استکبار مخالف، دشمن شناس اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کے فرمان کے مطابق، جنگ نرم کا آفسر ہونا چاہیے۔
امام جمعہ تہران نے کہا کہ امریکی اور یورپی حکام ایران کے معاملے مییں بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی پابندی نہیں کرتے۔
حجت الاسلام والمسلمین صدیقی نے یورپی ممالک کے ساتھ کیے گئے گزشتہ مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کبھی عزت حاصل نہیں کی اور نہ ہی کوئی پیش رفت حاصل ہوئی۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران ہمیشہ مزاحمتی محاذ اور شام کے ساتھ کھڑا ہے، کہا کہ وزیر خارجہ نے شام اور ترکی کے دورے کے دوران اعلان کیا کہ ایران ہمیشہ مزاحمتی محاذ اور شام کے ساتھ کھڑا ہے۔" ہمیں اس نفرت و عداوت کی آگ کو بجھانے کے لئے مصمم ارادہ کرنا ہوگا۔
امام جمعہ تہران نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی اخلاقی اور قانونی حیثیت کھو چکا ہے۔ وہ مذاکرات نہیں کرتا، بلکہ تاوان لیتا ہے۔ امریکہ نے جے سی پی او اے کو پھاڑ دیا اور معاہدے سے دستبردار ہو گیا۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ ایران کے حوالے سے اپنے کسی وعدے کی پابندی نہیں کرتا، مزید کہا کہ آخر ہم ایک ہی سوراخ سے کتنے بار ڈسے جائیں؟ ہم نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کبھی عزت حاصل نہیں کی، امریکہ ہمارے ساتھ کسی بھی معاہدے میں خود کو بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے پابند نہیں سمجھتا۔
امام جمعہ تہران نے واضح کیا کہ امریکی حکام ڈاکو اور باغی ہیں، جن کی منطق صرف طاقت ہے صرف طاقت ہے، امریکی خود سے کمزور تمام قوموں سے بھتہ مانگتے ہیں۔