حوزہ نیوز ایجنسی کےنمائندہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کے صوبہ آران و بیدگل کے امام جمعہ حجت الاسلام علی رضا فرہنگ نے رہبر معظم انقلاب کے بیانات کی طرف اشارہ کیا اور کہا: بدقسمتی سے بعض افراد نے رہبر معظم کے بیانات سے غلط فائدہ اٹھایا۔ رہبر معظم نے اپنی گفتگو میں نہ صرف شام کے واقعات کو واضح کیا بلکہ مستقبل میں مقاومتی محاذ کے لیے راستہ بھی ہموار کیا۔
حجت الاسلام فرہنگ نے دنیا بھر کے آزاد انسانوں میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں اسلامی بیداری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: جب صہیونیوں نے دیکھا کہ دنیا ان کے غزہ میں کیے گئے مظالم کے خلاف کھڑی ہو رہی ہے تو انہوں نے شام میں فتنہ اور انتشار پیدا کر دیا۔
انہوں نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران مقاومتی محاذ کے ساتھ آخر تک کھڑا رہے گا۔ انہوں نے ان لوگوں کو غلط قرار دیا جو یہ سوچتے ہیں کہ بشار الاسد کا زوال مقاومتی محاذ کو کمزور کرے گا بلکہ یہ محاذ پہلے سے زیادہ طاقت اور وسعت کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
امام جمعہ آران و بیدگل نے مزید کہا: جلد ہی شام کے نوجوان قابضین اور فتنہ پردازوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے حکومتی عہدیداروں پر بھی زور دیا کہ وہ معاشرے میں مقاومتی فکر کو مضبوط کریں اور رہبر معظم کے بیانات میں کسی قسم کی کمزوری نہ آنے دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا: شام کے اندر مختلف گروہوں کے درمیان اختلافات ہیں لیکن شام کا مستقبل ایران اور اس ملک کے انقلابی نوجوانوں کے ذریعے طے ہوگا۔
آپ کا تبصرہ