جمعرات 19 دسمبر 2024 - 11:13
بن سلمان کی عراقی وزیر اعظم کے ساتھ شام کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

حوزہ/ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی، جس میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی، جس میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں عراقی وزیر اعظم السودانی نے شام کی علاقائی وحدت، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، شامی عوام کی آزادانہ مرضی کا احترام اور ملک کے انتظام میں تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد شیاع السودانی نے یہ بھی کہا کہ بغداد علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ سلامتی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے اور خطے کو تنازعات اور جنگوں کے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس دوران محمد بن سلمان اور السودانی نے غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے جاری کوششوں پر بھی گفتگو کی، جو اس وقت اسرائیلی قابض افواج کی شدید بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔

عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے حزب اللہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان ایک سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .