ہفتہ 21 دسمبر 2024 - 19:59
غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاپ فرانسس کا مذمتی بیان: "یہ جنگ نہیں، بربریت ہے"

حوزہ/ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے دوران ایک ہی خاندان کے سات بچوں کی شہادت پر پاپ فرانسس نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اور بےرحمانہ عمل قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاپ فرانسس نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران بچوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ عمل قرار دیا اور کہا کہ یہ جنگ نہیں بلکہ بربریت ہے۔

رپورٹس کے مطابق، غزہ کے محاصرے شدہ علاقے میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے دس افراد، جن میں سات بچے شامل تھے، شہید ہو گئے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے پاپ فرانسس نے آج (ہفتہ) اسے ایک بےرحمانہ عمل قرار دیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی۔

پاپ فرانسس نے ویٹیکن حکومت کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کل بچوں پر بمباری کی گئی۔ انہیں پاتریارک کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا۔ یہ بربریت ہے، یہ جنگ نہیں، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کیونکہ اس سے میرے دل کو شدید تکلیف پہنچی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .