ہفتہ 21 دسمبر 2024 - 13:53
قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات جاری؛ حماس نے فہرست تیار کر لی

حوزہ/قابض صیہونی حکومت کے ساتھ ممکنہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے فلسطینی قیدیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض صیہونی حکومت کے ساتھ ممکنہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے فلسطینی قیدیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے غاصب صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔

غاصب اسرائیلی عہدیدار نے چینل کان کو بتایا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

بعض ذرائعِ ابلاغ کے مطابق، غاصب اسرائیل اہم فلسطینی قیدیوں کو ملک سے باہر بھیجنے کا خواہاں ہے اور نہیں چاہتا کہ وہ غزہ یا غرب اردن جائیں۔

غاصب صیہونی چینل 12 کے نامہ نگار آلموگ بوکر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں کو ایسے اشارے ملے ہیں کہ پہلے مرحلے میں حماس کے ساتھ معاہدہ آئندہ 10 دنوں کے اندر ممکن ہو سکتا ہے۔

غاصب اسرائیلی ایک عہدیدار نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور یہ سلسلہ درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے حزب اللہ لبنان سے جنگ بندی کے بعد غاصب اور قابض اسرائیل اب حماس سے بھی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، تاہم یہ غاصب اسرائیل کی سازش ہے یا وہ غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں مجبور ہو گیا ہے، وقت بتائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .