بدھ 19 فروری 2025 - 18:36
پوپ فرانسس کی بیماری کے بارے میں متضاد خبریں

حوزه/ رپورٹس کے مطابق، پوپ نے اپنے معاونین سے کہا ہے کہ وہ ہسپتال میں نمونیا سے بری طرح جوجھ رہے ہیں، جس کے باعث وہ اس بیماری کے خلاف مزید زندہ نہیں رہ سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پولیٹیکو نے پوپ کے قریبی دو افراد کے حوالے سے بتایا کہ کیتھولک دنیا کے رہنما نے کہا ہے کہ اس بار وہ اس بیماری سے بچ نہیں سکتے۔

88 سالہ پوپ فرانسس گزشتہ جمعے کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں یہ بات سامنے آئی کہ وہ دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کا شکار ہیں۔

اگرچہ ویٹیکن نے پیر کے روز یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی حالت مستحکم ہے، لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیماری کی شدت کے باعث پوپ اپنے جانشین کے تعین سے پہلے اپنے باقی کاموں کو منظم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم، یہ خبر دنیا بھر کے کیتھولک عوام کے دل میں امید کی کرن پیدا کرتی ہے، کیونکہ یہ بتایا گیا ہے کہ ان کی حالت "مستحکم" ہے اور انہیں بخار نہیں ہے۔

لیکن ان کے تمام پروگرام منسوخ کر دیے گئے ہیں، اور اب ایسا لگتا ہے کہ پوپ خود بھی زیادہ پر امید نہیں ہیں۔

ان کے دو معاونین کا کہنا ہے کہ وہ اس بیماری سے شدید تکلیف میں ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ یہ ان کی آخری سانسیں ہو سکتی ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ پوپ کو شدید درد ہے اور وہ اس بات پر پریشان ہیں کہ وہ صبح کی عبادت نہیں کر پا رہے ہیں، جو کہ ہسپتال میں رہنے کے دوران بھی وہ شاذ و نادر ہی چھوڑتے تھے۔

منگل کی رات کو ویٹیکن کے پریس آفس نے بھی اعلان کیا کہ پوپ دونوں پھیپھڑوں میں سوزش کا شکار ہیں اور ان کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha