۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاپ فرانسیس

حوزہ/ پاپ فرانسس نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے گزشتہ ہفتے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں فضائی حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "وہ جب غزہ پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والی خواتین اور بچوں کو یاد کرتے ہیں تو ان کے بارے میں فکرمند ہوتے ہیں"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیتھولک دنیا کے رہنما نے دنیا بھر میں جاری تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی قابض حکومت کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینیوں کے قتل عام اور مسلمانوں کی نسل کشی کا ذکر کیے بغیر کہا: جنگ ہمیشہ ایک شکست و ناکامی ہوتی ہے، ہمیشہ! جنگ جھوٹ اور فریب کی علامت ہے۔ آپ اپنے تئیں اس سے اپنا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف اپنے حریف کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں اور اس سلسلہ میں انسانی جانوں، ماحولیات اور بنیادی ڈھانچے کی پرواہ تک نہیں کرتے۔ یہ سب کچھ ایک جھوٹے نقاب کے پیچھے ہوتا ہے۔"

پاپ نے اسرائیلی فوج کے حالیہ ہفتے میں جبالیہ، شمالی غزہ میں فضائی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: "میں ان 153 خواتین اور بچوں کو یاد کرتا ہوں جو حالیہ دنوں میں غزہ میں قتل کر دئے گئے ہیں اور ہمیشہ ان کی یاد میں ہوں۔"

تبصرہ ارسال

You are replying to: .